ETV Bharat / state

Rahul Gandhi to visit Karnataka راہل گاندھی آج کرناٹک کا دور کریں گے - کرناٹک میں اسمبلی انتخابات

کانگریس رہنما راہل گاندھی آج کرناٹک کا دورہ کریں گے ساتھ ہی وہ کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز بھی کریں گے۔

آج راہل گاندھی کرناٹک کا دور کریں گے
آج راہل گاندھی کرناٹک کا دور کریں گے
author img

By

Published : Mar 20, 2023, 7:42 AM IST

Updated : Mar 20, 2023, 8:37 AM IST

بیلگاوی (کرناٹک): اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج کرناٹک میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ کانگریس کے سابق صدر و رکن پارلیمان راہل گاندھی پیر کو 'یووا کرانتی سماویشا' میں شرکت کے لیے بیلگاوی جائیں گے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات سے متعلق پارٹی لیڈران و ذمہ داران سے بات چیت کریں گے۔

کانگریس پارٹی کی ایک ریلیز میں کہا گیا کہ مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر، کانگریس کے سابق صدر شمالی کرناٹک کے بیلگاوی میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پریس ریلیز کے مطابق راہل گاندھی صبح 11 بجے کے قریب بیلگاوی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور پروگرام کے بعد وہ واپس دہلی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ وائناڈ کے رکن پارلیمان راہل گاندھی بیلگاوی میں 'یووکرانتی سماویشا' کے دوران پیر کی سہ پیر کو کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کریں گے۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار بھی بیلگاوی میں 'یووکرانتی سماویشا' میں شرکت کریں گے۔ کانگریس لیڈر اس کے بعد منگل کو کنیگل جائیں گے جہاں وہ 'پرجا دھوانی' پروگرام میں شرکت کریں گے۔ کانگریس نے تین پول گیارنٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کی عوام کو 200 یونٹ مفت بجلی (گروہ جیوتی)، ہر خاندان کی خاتون سربراہ (گروہ لکشمی) کو 2000 روپے ماہانہ اور بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کے گھر کے ہر فرد کو 10 کلو چاول مفت (انا بھاگیہ) دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں مئی کے مہینے میں اسمبلی انتخابات ہونے کی امید ہے۔ اس ٹرم کی میعاد 24 مئی 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔ کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ اس سے قبل 2018 میں یہاں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ کرناٹک انتخابات کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے زوردار مہم چلائی جارہی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیاں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتیں۔ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کی آبادی تقریباً 6 کروڑ 10 لاکھ ہے۔ منصفانہ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے افسران کئی مرتبہ ریاست کا دورہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Congress on Delhi Police دہلی پولیس کو پوچھ تاچھ کا حکم اوپر سے آیا، یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں، کانگریس

Last Updated : Mar 20, 2023, 8:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.