ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Elections راہل گاندھی 17 اپریل کو بیدر کا دورہ کریں گے - راہل گاندھی کا دورہ بیدر

کرناٹک کے ضلع بیدر میں 17 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں راہل گاندھی شرکت کریں گے۔ کانگریس رہنما اے ایشور کھنڈرے نے بتایا کہ اس پروگرام میں ان کے ساتھ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھر گے، سابق ریاستی وزیر اعلی سدارامیا سمیت ریاست کرناٹک کے کئی اہم سیاسی قائدین بھی شریک ہوں گے۔

راہل گاندھی 17 اپریل کو بیدر کا دورہ کریں گے

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 5:18 PM IST

بیدر: راہل گاندھی 17 اپریل کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کا دورہ کریں گے۔ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھر گے، سابق ریاستی وزیر اعلی سدارامیا سمیت ریاست کرناٹک کے کئی اہم سیاسی قائدین بھی اس اجلاس میں شریک کریں گے۔ بیدر ضلع کے تعلقہ بھالکی ایم ایل اے ایشور کھنڈرے نے کہا کہ وہ اس حلقہ میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے لگاتار چوتھی بار جیتنے کی امید کے ساتھ پیر کو اپنا پر چہ نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ انہوں نے پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر چہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے صبح 11:30 بجے ہمنا آباد روڈ پر امر ہاسٹل کے سامنے کھلے میدان میں ایک بہت بڑا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جس میں کانگریس پارٹی لیڈر راہل گاندھی، اے آئی سی سی صدر ڈاکٹر ملیکار جن کھر گے، ریاستی انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، سابق چیف منسٹر سدارامیا اور ریاست کرناٹک کے کانگریس پارٹی کے کئی اہم سیاسی قائدینن شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں تعلقہ کے کونے کونے سے تقریباً 25 ہزار بہی خواہ اور شائقین شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مندر میں خصوصی پو جا اور در شن کریں گے اور وہاں سے تمام مٹھوں میں مالا چڑھائیں گے اور کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں گزشتہ پندرہ سالوں سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ لوگ بی جے پی حکومت کی مہنگائی، بدعنوانی، آپس کی لڑائی سے تنگ آچکے ہیں اور ریاست کی عوام نے بی جے پی کو ریاست سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چنانچہ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاست میں دوبارہ بھاری اکثریت کے ساتھ کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی۔

کے پی سی سی کے ورکنگ صدر ایشورا کھنڈرے نے الزام لگایا کہ بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، خاص کر لنگایت لیڈروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ بی جے پی جس نے یدی یورپا کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا اور اب لنگایت برادری کے با اثر لیڈر سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر کو بھی ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ڈپٹی سی ایم لکشمن ساودی کی بھی بی جے پی نے توہین کی ہے۔ اس پس منظر میں بی جے پی سے نکل کر کانگریس میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Rally in Kolar راہل گاندھی کی کولار میں آج ریلی

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان بزرگوں اور لیڈروں کو بھول رہی ہے جنہوں نے پارٹی بنائی اور شکایت کی کہ اس طرح کا کلچر ملک کے لیے خطر ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے بیدر ضلع کے تمام چھ حلقوں میں قابل امید واروں کو میدان میں اتارا ہے اور کانگریس کو تمام حلقوں میں امیدواروں کے جیت کا یقین ہے۔ اس پریس کانفرنس میں سابق میئر گلبرگہ شرن کمار اور بیدر ضلع کانگریس کے جنرل سیکریٹری پرکاش بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.