ETV Bharat / state

Politics on Manipur Violence منی پور میں تشدد بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کا نتیجہ: راہل گاندھی

منی پور میں میتی برادری اور ناگا/کوکی قبائل کے درمیان شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کے مطالبے پر فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ ان فسادات کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ منی پور میں فسادات پر اپوزیشن کے رہنما مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کررہے ہیں۔ Politics on Manipur Violence

author img

By

Published : May 8, 2023, 6:47 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

انیکل: کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو کہا کہ منی پور میں تشدد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نفرت کی سیاست کا نتیجہ ہے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ 'منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ نفرت کی سیاست ہے اگر آج منی پور جل رہا ہے تو اس کی وجہ نفرت کی سیاست ہے، ہم نے نفرت کی اس سیاست کے خلاف بھارت جوڑو یاترا شروع کی ہے'۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جہاں ایک طرف منی پور جل رہا ہے وہیں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کرناٹک میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

قبل ازیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی منی پور کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا اور مرکز سے امن بحال کرنے کی درخواست کی تھی۔

کانگریس کے کمیونیکیشن چیف جے رام رمیش نے یہ بھی کہا تھا کہ بی جے پی کی حکومت بننے کے 15 ماہ سے بھی کم عرصے میں پوری منی پور ریاست آگ کی زد میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ محاصرے میں ہیں اور مودی-شاہ کرناٹک کو پولرائز کرنے میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ منی پور کے حالات کے لیے بی جے پی کی نفرت، تقسیم کی سیاست اور اقتدار کا لالچ ذمہ دار ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ منی پور میں میتی برادری اور ناگا/کوکی قبائل کے درمیان شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کے مطالبے پر فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ ان فسادات کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ میتی کمیونٹی بنیادی طور پر وادی امپھال میں رہتی ہے اور ناگا اور کوکی قبائل پہاڑی اضلاع میں رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: منی پور میں تشدد اور فرقہ وارنہ منافرت کو روکا جا سکتا تھا، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.