ETV Bharat / state

گلبرگہ میں یاد رفتگان پروگرام کا انعقاد - مجتبٰی حسین کے سفر نامہ جاپان

گلبرگہ شہر میں خواجہ بندہ نواز انجمن ترقی اردو ہال میں مجلس شعورو ادب کے زیر اہتمام جلسہ یاد رفتگان کا انعقاد کیا گیا۔

گلبرگہ میں یاد رفتگان پروگرام کا انعقاد
گلبرگہ میں یاد رفتگان پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 12:48 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں خواجہ بندہ نواز انجمن ترقی اردو ہال میں مجلس شعورو ادب کے زیر اہتمام جلسہ یاد رفتگان کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے صدر امجد جاوید نے کہا کہ 'گلبرگہ میں کئ ادبا و شعرا ایسے پیدا ہوئے ہیں. جو عالمی معیار کا ادب تخلیق کر نے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ ان میں مجتبی حسین اور اکرام باگ شامل ہے.

اس دوران پانچ مرحوم شاعر و ادیب مجتبی حسین، ڈاکٹر اکرام باگ، عظیم اثر، ڈاکٹر رزاق اثر، اور فضل افضل کی یاد میں یہ اجلاس منعقد کر کے ان شخصیات پر مقالہ نگاروں نے نہایت عرق ریزی سے مقالے لکھے. اور جن شخصیات پر مقالے لکھے گئے، ان شخصیات کی علمی ادبی شعری کاوشوں کا بھر پور احاطہ کیاگیا۔اس دوران ایسا محسوس ہورہا تھا کہ مرحومین ہمارے روبرو ہیں۔

ویڈیو

پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی نے مجتبٰی حسین کے سفر نامہ جاپان کو ان کا عظیم ادبی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجتبی حسین نے اپنے 35 یوم کے سفر جاپان کا سفر نامہ اس قدر دلچسپ اور جامع لکھا ہے، ایسا لگتا ہے. یہ 35 یوم کا نہیں بلکہ 35 سال کا سفر نامہ ہے اس دوران مرحوم شاعر ادیبوں کو خراج عقید ت پیش کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.