ETV Bharat / state

Rabta Milat Conduct Workshop بیدر میں خواتین کے لئے شعوری مہم - ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع

بیدر ضلع میں واقع رنگ مندر میں رابطہ ملت کی جانب سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بیداعی ہفتہ برائے خواتین کا اہتمام کیا۔بیدر اور اس کے اطراف سے تعلق رکھنے والی کثیر تعداد میں خواتین نے اجلاس میں شرکت کی۔

بیدر میں خواتین کے لئے شعوری مہم
بیدر میں خواتین کے لئے شعوری مہم
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 7:18 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں واقع رنگ مندر میں رابطہ ملت کی جانب سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بیداری ہفتہ برائے خواتین کا اہتمام کیا گیا۔ بیدر اور اس کے اطراف سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔ خواتین کے درمیان بیداری مہم کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا گیا۔ جماعت اسلامی ہند کی رکن سیدہ ام حبیبہ کی قرات کلام پاک سے اس پروگرام کا آغاز ہوا۔ دکن انجینئرنگ کالج حیدرآباد کی پروفیسر قدسیہ سلطانہ نے اپنی تقریر میں خواتین کے حق میراث، شریعت کیا ہے، قانون کے کٹیگریز کیا ہیں، میراث، وصیت، زکواة، حجاب وغیرہ پر تبصرہ کیا۔

مسلم ویمن فورم کی رکن مفیضہ حفیظ نے کم عمری کی شادی (چائلڈ میریج) عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ طلاق کے مسائل، طلاق ثلاثہ شریعت کے طریقوں اور نکاح کے شرائط پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر جوہر جہاں(پریکٹشنرحیدرآباد) نے ازدواج سے متعلق اہم باتیں ہندوازم, یہودی, عیسائیت اور اسلام کے درمیان جو فرق ہے اس کو واضح انداز میں بیان کیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی رکن ایڈوکیٹ جلیسہ سلطانہ نے دستور ہند کے آئینے میں کامن سول کوڈ عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آپ نے آرٹیکل 25 دفعہ 2 کے مطابق ہندوستانیوں کو جس مذہب پر چاہے عمل کرنے کے بنیادی حقوق جو حاصل کرسکتے ہیں یعنی اس میں گنجائش باقی ہے اس بات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Kranti Surya Mahanayaka بیدر میں کرانتی سوریہ مہاناٹک کا انعقاد

نظامت کے فرائض محترمہ ثروت فاطمہ نہ صاحبہ رکن جماعت اسلامی بیدر نے انجام دئیے ۔ بلقیس فاطمہ اسٹیٹ کوآرڈینیٹر آئیٹا لیڈیز ونگس کرناٹک نے تشکری کلمات پیش کئے۔ اس پروگرام میں شاہین گروپس آف انسٹی ٹیوشن کے ڈائریکٹرز ذکیہ سلطانہ اور شائستہ ناز نے شرکت کی-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.