نارائنا ہیلتھ سٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت معاشی طور پر کمزور افراد کےلیے مفت مہیا کی جائے گی جس میں مریض کے رہنے، ڈاکٹرز، نرس اور ادویات کا انتظام کیا گیا ہے۔
قبل ازیں انفوسس فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کےلیے سو کروڑ روپئے کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انفوسس فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن سدھامورتی نے نارائنا ہیلتھ سٹی کی شراکت داری پر اظہار تشکر کیا ہے۔