ETV Bharat / state

سنہ 2019 میں پلوامہ حملے کا اور اب رام مندر کا سہارا لیا جارہا ہے: کرناٹک وزیر

Karnataka Minister D. Sudhakar target bjp govt on Ram Mandir's inauguration کرناٹک کے ریاستی وزیر نے بی جے پی حکومت پر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے رام مندر کا سہارا لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ جس طرح 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں پلوامہ حملے کا سہارا لیا گیا تھا۔

Karnataka Minister
Karnataka Minister
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 7:10 AM IST

بنگلورو: کرناٹک کے ریاستی وزیر ڈی سدھاکر نے ہفتہ کو کہا کہ "گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے بی جے پی حکومت نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا سہارا لیا تھا، اور اس بار 2024 کے عام انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے بھگوان رام کا سہارا لیا جا رہا ہے"۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "رام مندر کا افتتاح ایک سٹنٹ ہے۔ لوگ بے وقوف نہیں ہیں۔ ہمیں دو بار بے وقوف بنایا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم تیسری بار بیوقوف نہیں بنیں گے"۔

کانگریس رہنما سدھاکر نے مزید کہا کہے "رام مندر کا افتتاح لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہو رہا ہے۔ میں اور کانگریس کے ایم ایل اے رگھو مورتی نے رام مندر کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ہم نے اینٹیں بھی عطیہ کی ہیں۔ بھگوان رام سب کے لیے ہیں۔ مندر کا افتتاح الیکشن کے وقت ایک چال ہے''۔ ریاستی وزیر نے مزید کہا کہ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے لیے مذہب کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران رام مندر کہاں تھا؟۔

مزید پڑھیں: پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے ایک طرح کا گھوٹالہ تھا، سنجے راوت

مزید پڑھیں: پلوامہ حملے میں مرکز کے مبینہ رول کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

واضح رہے کہ پلوامہ حملہ عین لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہوا تھا۔ اس وقت بھی اپوزیشن کے کئی رہنماؤں نے بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کی تھی اور کہا تھا کہ پلوامہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کروایا گیا ہے۔ اور اسی کے سہارا بی جے پی حکومت ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.