ETV Bharat / state

بیدر: کورونا کے خوف سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے سے گریز

دنیا بھر میں خوف و دہشت کا باعث بنا ہوا کورونا وائرس مرض کے پھیلنے کے خدشات اور اندیشوں کے پیش نظر بیدر کی عوام پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے سے گریز کرتے دکھائی دے رہی ہے۔

کورونا کے خوف سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے سے گریز

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 11:40 PM IST

ضلع بیدر کے سنٹرل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن بیدر میں روزمرہ کے مقابلے میں عوام کم دکھائی دے رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

کے یس آر ٹی سی بیدر ضلع سنٹرل بس اسٹینڈ کے بس کنٹرولربابو راؤ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام میں خوف کی وجہ سے سفر کرنے سے احتیاط برت رہے ہیں، جس کے چلتے بیدر سے مختلف مقامات کے لئے بسوں کو پبلک نہ ہونے کی وجہ سے کم کر دیا گیا تھا، خاص کر بیدر سے گلبرگہ جانے والی بسوں میں کافی کمی آئی تھی۔

روزانہ بیدر سے گلبرگہ کے لیے 72بس چلائی جاتی ہے۔ کورونا وائرس کے سبب گلبرگہ میں موت ہونے کی وجہ سے گلبرگہ جانے والی بسوں کی تعداد کم ہو گئی تھی، مگر آج سے پھر تمام بسیں شروع کی گئی ہے اور عوام کا آنا جانا بھی کچھ حد تک حسب معمول ہو رہا ہے۔

بسوں میں خصوصی صفائی کی جا رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو کورونا وائرس سے احتیاط برتنے کے لئے معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

بس اسٹینڈ کے علاوہ ریلوے اسٹیشن میں بھی کورونا وائرس سے متعلق عوام میں بیداری لائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.