ڈپٹی کمشنر راگاپریا نے آشا ورکرز کو ہدایت دی کہ کورونا سے متعلق لوگوں میں شعور بیداری لانے کے لئے نہ صرف شہری سطح پر عمل کریں بلکہ دیہی سطح پر بھی بیداری پروگرام منعقد کریں، لوگوں میں علامتوں کے ظاہر ہونے پر فوری جانچ کروانے پر شعور پیدا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو کورونا کی علامات سے واقف کروائیں سردی، بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو فوری طور پر نزدیکی کوویڈ کیر سنٹر سے رجوع کرنے کی لوگوں کو صلاح دیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت دی کہ کوویڈ کیر سنٹرمیں ضرورت کے مطابق انتظامات اور سہولیات کو یقینی بنائیں۔
وہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھگونت انوار، ضلع پنچایت چیئرمین شلپا شرما، سپریڈنٹ آف پولیس رشی کیش بھگوان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت ، اسسٹنٹ کمشنر شنکر گوڑا اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے