بنگلور کے معروف وکیل جگدیش کمار نے ریاست میں بڑے پیمانے پر چل رہی رشوت خوری کے خلاف مورچہ کھولا ہے، خاص طور پر محکمہ پولیس کے ایک آئی پی ایس افسر پر جگدیش کمار نے بدعنوانی کے الزامات عائد کئے ہیں۔ اسی طرح کنڑا فلم اداکار چیتن اہمسا جو کہ کسانوں، دلتوں و اقلیتوں کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کرنے کے لئےمشہور ہیں۔ان دونوں کو بنگلور پولیس کی جانب سے غلط الزامات عائد کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔Karnataka Rally Against Corruption
اس سلسلے میں جگدیش کمار اور اداکار چیتن کی حمایت میں آج ریاستی اسمبلی و ہائی کورٹ کے روبرو بڑےپیمانے پر وکلاء اور سماجی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور جگدیش کی گرفتاری کو محکمہ پولیس کی سازش و اداکار چیتن کی گرفتاری کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی سازش قرار دیا گیا۔ وکیل جگدیش و اداکار چیتن کی حمایت میں احتجاج کرتے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریاست میں نفرت پھیلانے و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوششوں کو ناکام کیا جائیگا ۔اور دونوں سماجی کارکنان کے انصاف کے لیے قانونی جدوجہد جاری رہیگی۔
اداکار چیتن کو ضمانت مل چکی۔ ہے تاہم ابھی تک رہائی نہیں ہوئی ہے۔احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں محکمہ پولیس بی جے پی حکومت کی کٹھ پتلی کے طور پر کام کر رہی ہے۔ اداکار چیتن اور جگدیش کی گرفتاری ایک سا زش کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلور: آئی پی ایس افسر کا سابق اہلیہ کے مکان کے سامنے احتجاج
واضح رہے کہ جگدیش پر آئی پی سی سیکشن 307 چارج کیا گیا ہے جب کہ اداکار چیتن پر ایک متنازعہ ٹویٹ کا الزام لگاتے ہوئے 504 و 505 ( 2) چارجز لگائے گئے ہیں۔