ETV Bharat / state

دہلی میں ہوئی جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج - بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

دہلی میں ہوئی نوسالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل معاملہ میں ہومن انڈیا موومنٹ خواتین تنظیم نے گلبرگہ کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

دہلی میں ہوئے جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 1:25 PM IST

Updated : Aug 13, 2021, 2:19 PM IST

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ہومن انڈیا مومنٹ خواتین تنظیم گلبرگہ کی جانب سے گزشتہ دنوں دہلی میں ہوئی نو سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل معاملہ میں کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

ویڈیو

اس موقع پر ہومن انڈیا موومنٹ ضلع گلبرگہ کی سکریٹری سعدیہ سعیدہ نے کہا کہ 'گزشتہ دنوں دہلی میں ایک نو سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ مندر کے پجاری اور اس کے چار ساتھیوں نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ بلند کیا تھا لیکن آج ملک میں بیٹیوں کے ساتھ آئے دن جنسی زیادتی کے معاملے سامنے آرہے ہیں اس کے باوجود مرکزی حکومت خواتین کے تحفظ کے لیے کوئی سخت قانون نہیں بنارہی ہے۔

ملک بھر میں کئی تنظیموں کی جانب سے ان درندوں کے خلاف پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Aug 13, 2021, 2:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.