ریاست کرناٹک شہر گلبرگہ میں ایس ڈی پی آئی کے جانب سے گلبرگہ کمشنر آفیس کے سامنے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف عوام مخالف پالیسیز پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
اس موقع پر ایس ڈی ٹی یو کے ریاستی صدر عبدالرّحیم پٹیل نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی پالیسیز سے عوام پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرول ڈیزل اور روز مرہ کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کے سبب غریب عوام کا جینا دشوار ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کورونا مریض کے علاج کے لیے نجی ہسپتال میں علاج کے نام پر منہ مانگی رقم وصول جارہی ہے، تاہم ٹیکس میں بھی اضافہ کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ سنہ 1974 کرناٹک لینڈ ریفارم ایکٹ میں ترمیم بھی کی گئی ہے، جس کی زد میں چھوٹے کسان بھی سکتے ہیں۔