ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں بی جے پی کے معروف رہنما معین الدین نے ایک خطاب کے دوران کہا کہ ان کی پارٹی وقف کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔
بی جے پی پارٹی کے رہنما و رکن حج کمیٹی بنگلور معین الدین نے بی جے پی دفتر بیدر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ اقلیتی شعبہ جات کی کمیٹیوں کے انعقاد میں دیر ہو رہی ہے۔
انھوں نےکہا کہ اس کے مختلف وجوہات ہیں لیکن بہت جلد مائناریٹی شعبے کے ساتھ کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں آئے گی۔
اس میں میں کرناٹکا میناریٹی کمیشن ممبر، کرناٹک اردو اکیڈمی، کرناٹکا ومینس فاؤنڈیشن، کرناٹکا مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن نمبر وہ دیگر شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ سے متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی جب سے اقتدار میں آئی ہے تب سے وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے فکر مند ہے۔
پی جے پی پارٹی کا ہر رہنما چاہتا ہے کہ وقف بورڈ کی جائیداد وقف کے حوالے کیے جائیں۔
معین الدین نے مزید کہا کہ وقف جائیدادوں پر قبضہ کرنے والا کسی بھی پارٹی کا رہنما کیوں نہ ہو اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے وقف کی جائیداد وقف کے حوالے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں ہر مذہب کے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔
جہاں تک مسلمانوں کی ترقی کی بات ہے ان کی ترقی صرف اور صرف علم حاصل کرنے میں ہے کیونکہ علم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم ہر اقتدار تک پہنچ سکتے ہیں۔