ETV Bharat / state

طلبا و طالبات میں اردو زبان و ادب کا شوق پیدا کرنے کیلئے انجمن ترقی اردو گلبرگہ کا پروگرام

گلبرگہ میں انجمن ترقی اردو کی جانب سے منعقدہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا کہ اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لیے انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ Programme On Urdu Language And Literature Held In Gulbarga

طلباء وطالبات میں اردو زبان وادب کا شوق پیدا کرنے  کیلئے انجمن ترقی اردو گلبرگہ کا کامیاب پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 12:29 PM IST

طلباء وطالبات میں اردو زبان وادب کا شوق پیدا کرنے کیلئے انجمن ترقی اردو گلبرگہ کا پروگرام

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام انجمن کے خواجہ بندہ نواز ایوان اردو میں جلسہ تقسیم انعامات پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر رکن اسمبلی (گلبرگہ شمال) کنیز فاطمہ نے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کی موجودہ باڈی کی کارکردگی سے بیحد خوش ہیں۔ ادبی تہذیبی مقابلہ جات کے انعقاد اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے طلبا و طالبات اور نئی نسل میں تحریر و تقریر کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے انجمن کے صدر اور اراکین ا اور دیگر ذمہ داران کی خدمات قابل تعریف ہے ۔

انجمن کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون دینے کا اعلان کیا۔ اس موقعے پر ممتاز اردو شاعر ڈاکٹر سنیل پنوار آئی ایف ایس چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس گلبرگہ نے گلبرگہ کے اردو علمی ادبی تہذیبی تعلیمی ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کو زندہ رکھنے کے لیے نئی نسل کو اردو سے واقف کروانے اور اردو رسم الخط کو باقی رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اردو داں عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی دکانوں اداروں کے بورڈس میں اردو کو لازما شامل کریں اور اس سلسلہ میں اردو کی تمام تنظیموں کو منظم تحریک چلانے کیلئے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے اردو کو دنیا کی سب شیریں تہذیبی اور ادب سے مالا مال زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردو کے کئی الفاظ محاورے ہندی کے بشمول کئی زبانوں میں مستعار لئے گئے ہیں اردو زبان کی عظمت کے مسلمہ ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ اہل ہندی امیر خسرو کو اپنا پہلا شاعر تسلیم کرتے ہیں ڈاکٹر سنیل پنوار نے طلبا و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کا نصب العین طے کرتے ہوئے نصب العین کے حصول کیلئے عزم مصمم کے ساتھ جہد مسلسل کریں گے تو کامیابی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بسواکلیان میں 8واں سہ روزہ قرآن پرواچن

ادبی و تہذیبی مقابلہ جات کے 58 انفرادی 24 ٹیم انعامات محترمہ کنیز فاطمہ ڈاکٹر سنیل پنوار کے ہاتھوں طلبا و طالبات کو تفویض کئے گئے۔اس دوران ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر انجمن ترقی اردو گلبرگہ ،نائب صدر خواجہ باشاہ انعامدار، ڈاکٹر انیس صدیقی معتمد انجمن، پروفیسر ڈاکٹر قاری عبد الحمید اکبر ، اسد علی انصاری ، میر شاہ نواز شاہین نائب صدر انجمن ، محمد مجیب احمد خازن انجمن اور ڈاکٹر محمد افتخار الدین اختر، شاہدہ بیگم طلبا و طالبات اولیائے طلبا کے علاوہ ادبا و شعرا اور باذوق سامعین کی کثیر تعداد نے جلسے میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.