ETV Bharat / state

Muslim Clerics Role in Education بیدر میں 'علم کے فروغ میں صوفیا کا کردار' کے عنوان سے جلسہ - حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ اللہ علیہ

بیدر شہر میں 'علم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردار' کے عنوان سے ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ Programme on Muslim Clerics Role in Education

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 25, 2023, 2:16 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان 'علم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردار' احاطہ بارگاہ حضرت خواجہ قطب ثانی فیض پورہ بیدر میں منعقد کیا گیا جس میں حضرت سید شاہ علی الحسینی، حضرت سید شاہ یداللہ حسینی المعروف نظام بابا، حضرت سید شاہ نصراللہ حسینی، مولانا خواجہ ضیاء الحسن، بسواکلیان، حضرت سید شاہ خواجہ معین الدین حسینی، سید شاہ کلیم اللہ حسینی، رکن اسمبلی بیدر رحیم خان وہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس عظیم الشان جلسہ میں مہمان مقررین حافظ وقاری حضرت مولانا محمد شاکر علی نوری امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی، حضرت مولانا سید شاہ حسینی پیراں کامل جامعہ نظامیہ، ایم اے عربی اردو ،برادر سجاده نشین آستانہ گلسرم کرکنده شریف یادگیر، مولانا جاوید اختر مصباحی نے اس اجلاس سے خطاب فرمایا ۔ اس موقع پر تمام مہمان مقررین اور علمائے کرام کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی ۔

اس موقع پر حضرت سید شاہ حسینی پیراں برادر سجادہ نشین آستانہ گلسرم شریف ضلع یادگیر نے کہا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ اللہ علیہ کو سلطان القلم کہا جاتا ہے ان کی تحریر کردہ کتابوں سے آج زمانہ استفادہ حاصل کر رہا ہے حضرت سید شاہ ڈاکٹر خسرو حسینی سجادہ نشین خواجہ بندہ نواز رحمۃ اللہ علیہ گلبرگہ اس تعلیمی مشن کو پوری آب و تاب کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں ۔ مولانا جاوید اختر مصباحی نے کہا کہ اولیاء کرام کے پاس جو عالم تھا وہ علم یقینی تھا اولیاء اس بات کو اچھی طرح جانتے تھے کہ زندگی دینے والا موت دینے والا شہرت اور عزت دینے والا صرف اللہ ہے اور اسی علم کو آگے انہوں نے پھیلایا ہے اولیاء اللہ کے آستانوں سے جڑے احباب پوری دنیا سے بے نیاز ہو کر زندگی گزارتے ہیں لیکن آج ہم اس علمی یقینی سے کوسوں دور ہیں ہمارے دلوں میں نفرت اور خوف بس چکا ہے اور ہم علم یقینی سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Muslim Clerics Role In Education تعلیم کے فروغ میں صوفیاء کرام کے کردار پر جلسہ

مولانا شاکر علی نوری امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی نے علم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردار پر کہا کہ اللہ تعالی کا انسانوں پر سب سے عظیم احسان یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے اپنے حبیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سارے انسانوں کی ہدایت کے لئے پیدا فرمایا اور اس بات پر جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کہ ہمیں اپنے حبیب کا امتی بنایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابہ اور صحابہ سے لے کر اولیاءکرام تک سبھی نے اللہ کی کتاب قرآن مجید کو ہدایت کا راستہ بنایا ۔ افسوس کے آج ہم اس کتاب کو پڑھنے کے لیے تیار نہیں ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ قرآن کا مطالعہ کریں اور تفسیر کے ساتھ کریں تاکہ احکام خداوندی اور اطاعت رسول دونوں علم سے ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے اس جلسہ کی نظامت محمد ریاض خان نے کی۔ اس جلسہ میں علمائے کرام مشائقین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.