ETV Bharat / state

Tourism Day Program یوم سیاحت کے موقع پر بیدر میں پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2023, 5:44 PM IST

ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ نباتیات، گورنمنٹ فرسٹ کلاس کالج بیدر، نے سیاحت پر خصوصی لیکچر دیا اور انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت لوگوں کو 7 سے 8 فیصد نوکریاں دیتا تھا۔ دنیا کے 150 ممالک کی زیادہ تر آمدنی سیاحت سے ہی آتی ہے۔ Program Organized in Bidar

Etv Bharat یوم سیاحت کے موقع پر بیدر میں پروگرام کا انعقاد

بیدر: قانون ساز کونسل بیدر کے رکن ارویند کمار ارالی نے کہا کہ بیدر ضلع میں گوردوارہ، نرسمہا جھارنا، پاپ ناش شیو مندر، بیدر قلعہ سمیت کئی سیاحتی مقامات ہیں، آئیے اپنے ضلع میں سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں۔ انہوں نے بیدر قلعہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے منعقدہ ورلڈ ٹورزم ڈے 2023 کے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے، کہا کہ سیاحت کو فروغ دینا حکومت کے بس کی بات نہیں، اس میں عوام کا کردار بہت اہم ہے، میں قانون ساز کونسل کا رکن بننے سے پہلے سیاحت پر این جی اوز کے ذریعے کام کر رہا تھا۔
فی الوقت ضرورت ہے بیدر کے چوبارہ پورٹ ہیریٹیج کوریڈور کو اس کی تاریخ سے آگاہ کرنے اور بیدر کے بہت سے سیاحتی مقامات کو محفوظ کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ بیدر محکمہ سیاحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجو نے کہا کہ سیاحت میں بہت سے مواقع ہیں اور عوام کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیدر ضلع میں سیاحتی مقامات کی ترقی پر زیادہ زور دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Ijtema Aam 2023 Held In Bidar بیدر کی تاریخی جامع مسجد میں تاریخی اجتماع کا اہتمام
ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ نباتیات، گورنمنٹ فرسٹ کلاس کالج بیدر، راجا نے سیاحت پر خصوصی لیکچر دیا اور انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت لوگوں کو 7 سے 8 فیصد نوکریاں دیتا تھا۔ دنیا کے 150 ممالک کی زیادہ تر آمدنی سیاحت سے آتی ہے۔
اس موقع پر سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اسکول کے بچوں کے لیے منعقد کیے گئے مختلف مقابلوں کے جیتنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس پروگرام میں محکمہ سیاحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجو نے صحافی سریش مرارجی دیسائی، رہائشی اسکول بگدل کے پرنسپل چنابسوا، محکمہ سیاحت کے افسران و عملہ اور مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.