ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election گلبرگہ میں پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم

author img

By

Published : May 4, 2023, 2:48 PM IST

Updated : May 4, 2023, 3:19 PM IST

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے گلبرگہ میں روڈ شو کی قیادت کی جس میں کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پرینکا گاندھی نے کانگریس امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم کی قیادت کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

گلبرگہ میں پرینکا گاندھی نے کی انتخابی مہم

گلبرگہ میں پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم

گلبرگہ: ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ کانگریس کی جانب سے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے سمیت تمام اعلیٰ رہنما زور شور سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

گلبرگہ میں وزیراعظم نریندرمودی کے انتخابی مہم کے ایک دن بعد آج کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یہاں روڈ شو کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائی۔پرینکا گاندھی نے کانگریس امیدوارکی حمایت میں انتخابی مہم کی قیادت کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کرتنقید کی۔ انتخابی مہم کے دوران پرینکا گاندھی نے عوام سے کانگریس کے امیدواروں کو جتانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جو وعدے کئے گئے ہیں اقتدار میں آنے کے بعد اسے ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کانگریس نے ہمیشہ سے ہی عوام لوگوں کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka JDS On Pulwama Attack 'پلوامہ حملے پر اپوزیشن کانگریس نے تحقیقات کی مانگ کیوں نہیں کی؟'

اس موقع پر یہاں کانگریس پارٹی کے رہنما لال سٹھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کرناٹک بھر میں کانگریس پارٹی کی لہر چل رہی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالسوں سے عام لوگ پریشان ہیں۔ لوگوں کو بی جے پی کی حکومت سے نجات چاہئے۔

Last Updated : May 4, 2023, 3:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.