ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election پرینکا گاندھی اور کھڑگے بیدر کا دور کریں گے

author img

By

Published : May 2, 2023, 10:28 AM IST

کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے آج بیدر کا دورہ کریں گے وہیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کل بیدر شہر پہنچیں گی۔

Etv Bharat
پرینکا گاندھی اور کھڑگے بیدر کا دور کریں گے

بیدر : کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخ دس مئی جوں جوں قریب آرہی ہے مختلف سیاسی پارٹیوں کے اسٹار کمپینرس اپنے اپنے پارٹی کے امیدوار کے حق میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے کے لئے ریاست بھر کا دورہ کر رہے ہیں۔ بات اگر بیدر ضلع اور کانگریس پارٹی کی تو راہل گاندھی کے بعد آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگےاور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکاگاندھی بیدر ضلع کا دورہ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے 2 مئی کو اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 3 مئی کو ریاستی اسمبلی انتخابات کی مہم کے لیے ضلع بیدر آئیں گی۔ دو مئی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے بھالکی شہر کے کھنڈرے گلی میں صبح 11.30 بجے بھالکی اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار ایم ایل اے ایشور کھنڈرے کے لیے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے اور اس طرح اسی دن دوپہر 2.30 بجے بسواکلیان اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار وجے سنگھ کے لیے تھر میدان بسواکلیان میں اور شام 5.30 بجے ہمنا آباد اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے راج شیکھرا پاٹل اور ہمنا آباد اسمبلی حلقہ میں پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

پرینکا گاندھی 3 مئی کو سہ پہر 3 بجے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے دیہات بگدل کے مورارجی دیسائی رہائشی اسکول کے قریب کانگریس امیدواروں کے لیے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گی۔ اے آئی آئی سی کے سکریٹری سریدھر بابو، کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار، قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد شرکت کریں گے۔کانگریس کے ضلعی صدر بسواراج اور جنرل سکریٹری دتاتری نے اپیل کی ہے کہ کانگریس کے عہدیداران، کارکنان اور رائے دہندوں کو انتخابی میٹنگوں میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنائے۔

یہ بھی پڑھیں : Rahul Halts Speech During Azaan راہل گاندھی نے اذان کے دوران تقریر روک دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.