ETV Bharat / state

August 23 as National Space Day تئیس اگسٹ نیشنل اسپیس ڈے قرار - چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ردعمل

وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے سائنسدانوں سے خطاب کے دوران 23 اگسٹ کو قومی اسپیس ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 10:40 AM IST

Updated : Aug 26, 2023, 11:10 AM IST

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے چاند پر ملک کے باوقار چندریان 3 کے اترنے کے بعد اس کی اہمیت کے اعتراف میں 23 اگست کو نیشنل اسپیس ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (ISRO) کے سائنسدانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "23 اگست کو ہندوستان نے چاند پر (قومی) جھنڈا لہرایا۔ اب سے اس دن کو ہندوستان میں قومی خلائی دن ( نیشنل اسپیس ڈے) کے طور پر جانا جائے گا"۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پورے ملک کو سائنسدانوں پر فخر ہے، جنہوں نے انتھک محنت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چندریان-2 کے لینڈنگ پوائنٹ کا نام ترنگا اور چندریان-3 کے لینڈنگ پوائنٹ کا نام شیو شکتی ہوگا۔ اسرو ٹیم کے سائنسدانوں سے ملنے کے دوران وزیراعظم کافی جذباتی نظر آئے اور وہ اپنے آنسووں کو روک نہیں سکے۔ انہوں نے یہاں چندریان -3 ٹیم اور اسرو کے دیگر سائنسدانوں سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے انہیں وکرم لینڈر اور پرگیان روور سے متعلق تازہ ترین جانکاردی فراہم کی ۔ چندریان -3 ٹیم نے وکرم کی سافٹ لینڈنگ اور پرگیان (روور) کو باہر نکالنے کا مظاہرہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ "خواتین سائنسدانوں نے چندریان 3 میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یہ 'شیوشکتی' آنے والی نسلوں کو لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے سائنس کا استعمال کرنے کی ترغیب دے گا۔ لوگوں کی فلاح و بہبود ہمارا سب سے بڑا عہد ہے"۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا ہے کہ 21ویں صدی میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں سبقت حاصل کرنے والا ملک آگے بڑھے گا۔

مزید پڑھیں: ہندوستان نے وہ کام کیا جو کسی اور ملک نے نہیں کیا: وزیراعظم مودی

قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان -3 مشن میں شامل ہندوستانی خلائی تنظیم (اسرو) کی ٹیم کے سائنسدانوں سے ملاقات کی۔انہوں نے اسرو کے سربراہ ایس سومناتھ اور چندریان 3 مشن میں شامل دیگر سائنسدانوں سے بھی بنگلورو میں اسرو ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔

Last Updated : Aug 26, 2023, 11:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.