بیدر: بیدر کے سرکاری 100 بیڈ اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر آفیسر ڈاکٹر محمد سہیل نے میڈیا سے نمونیا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نمونیا دراصل پھیپھڑوں کا ایک انفیکشن ہے یہ زیادہ تر چھوٹے بچوں کو ہوتا ہے۔ نمونیا ہونے کی علامتوں میں سے ایک سردی ہونا ہے۔ بخار آنا سانس لینے میں تکلیف اور الٹی ہونا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے لوگوں کی اگر بات کریں تو ہم نے کووڈ میں دیکھا ہے کہ وہ کس طرح نمودار ہوتا ہے اور کس طرح لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ نمونیا ایک متعدی مرض ہے اس کا ایک سے دوسروں کو پھیلنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اس لیے جس کسی کو نمونیا ہو وہ احتیاط ضرور برتیں تاکہ اس سے گھر کے دوسرے افراد محفوظ رہ سکیں۔ ڈاکٹر سہیل نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا کہ بچوں کی اگر بات کریں تو جب کبھی اگر بچوں میں اس طرح کی کوئی شکایت ہو تو فوری طور پر ڈاکٹرز کو بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
’نموکوکل‘ ویکسین کی ڈوز سے نمونیا سے بچا جا سکتا ہے، ڈاک
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نمونیا کی شکایت اگر ہو تو سب سے پہلے ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔ یہاں تک کہ گھر میں بھی ہو اگر آپ تو ماسک استعمال کریں۔ اگر گھر میں کوئی کھانستا ہے یا کوئی چھینکتا ہے تو اپنا ہاتھ سامنے رکھے اور اس کے بعد اس ہاتھ کو اچھی طرح سے دھونا چاہیے۔ تاکہ ایک سے دوسرے میں یہ شکایت سرایت نہ ہو۔ گھریلو نسخے بے شک کچھ حد تک کام آتے ہیں جیسا کہ اپنے آپ کو یا باڈی کو سردی سے بچائیں۔ اپنے گھر کا ٹمپریچر موسم کے مطابق رکھیں۔ زیادہ سردی سے بچنے کے لیے گرم چیزوں کا استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ ان احتیاطی اقدامات سے بھی ہم کئی حد تک اپنے آپ کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کے بچے چھوٹے ہیں ان کی ماؤں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اپ کو محفوظ رکھیں تاکہ ان کی بیماری کا اثر بچوں پر نہ پڑ سکے۔