ETV Bharat / state

Border Area Development Authority سرحدی علاقوں میں زبان اور کلچر کا تحفظ ضروری

ضلع یادگیر میں بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سی سوم شیکھر نے کہا کہ 'کرناٹک کے وہ اضلاع جہاں پر دیگر ریاستوں کی سرحدیں ملتی ہیں ایسے سرحدی علاقوں میں بنیادی سہولت کو فعال بنانے کے لیے بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی اپنا کام کر رہی ہے۔' Basic facility in Border areas

سرحدی علاقوں میں زبان اور کلچر کا تحفظ ضروری

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 1:17 PM IST

یادگیر: ریاست کرناٹک کے یادگیر ضلع کمشنر کے دفتر کے ہال میں بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سی سوم شیکھر نے سرحدی صورتحال سے متعلق متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ 'سرحدی علاقے میں سرکاری اداروں کے علاوہ اتھارٹی کا مقصد اس حصے میں کنڑ ادب، ثقافت اور فنون لطیفہ کے تہواروں کا اہتمام کرنا ہے اور ساتھ ہی ضروری اسکول کے کمرے، لائبریری، سڑک سے رابطہ، پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے۔ سوم شیکھر نے کہا کہ 'ضلعی عہدیداروں سمیت تمام عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ سرحدی دیہات کو گود لیا گیا گاؤں سمجھیں اور مہینے میں ایک بار سرحدی دیہات کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل سنیں۔ لوگوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ حکومت آپ کے ساتھ ہے۔'

انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ زبان کی بقا کے لیے جدوجہد کریں، ہمارا کوئی تنازعہ نہیں، سرحدی ملک کے حصے میں کنڑ ادب کی ترقی کے لیے ہمیں مزید اچھے پروگرام بنانے چاہئیں۔ اسکول کی سطح پر مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر زبان، فن اور ادب کو زندہ رکھنا ہے تو ہر ایک کو کنڑ بولنے اور پڑھنے کا رجحان پیدا کرنا چاہیے اور زبان کے تحفظ کے لیے کوشش کرنی چاہیے، لیکن ہمارا مقصد تصادم نہیں بلکہ ہم آہنگی ہونا چاہیے۔ کرناٹک کے سرحدی علاقوں میں کنڑ زبان کے تحفظ کا مقصد کنڑ شناخت اور بیداری کو بچانا ہے۔ سرحدی اسکولز کے لیے کمروں، بیت الخلاء، فرنیچر، سڑکوں اور نالیوں کے لیے بھی گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Students From Rural Areas دیہی علاقوں کے طلباء کو سائنسدان بن کر ابھرنا چاہیے، یادگیر ڈپٹی کمشنر

انہوں نے کہا کہ 'سرحدی کنڑ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے کنڑا اسکولوں کے تحفظ پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے بارڈر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے محکمہ وار جاری کردہ گرانٹ اخراجات کی رپورٹ کے استعمال کے سرٹیفکیٹس کو فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سرحدی تلگو زبان نے ریاست کے سرحدی علاقوں کو متاثر کیا ہے ایسے سرحدی خطوں میں کنڑا زبان کی ترقی پر خصوصی توجہ دیں، کنڑ کو ترقی دینے کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائیں، اسکول کے حالات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں، اسکول کی جائیداد کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں، انہوں نے اسکولوں اور بنیادی مراکز صحت میں انفراسٹرکچر بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈپٹی کمشنر شرنباسپا، اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم حسین، ضلع پنچایت کے سی پی او گروناتھ، ڈی ڈی پی آئی شانتاگوڑا پاٹل، ڈی ایچ او ڈاکٹر گروراج، کنڑ اور محکمہ ثقافت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اترادیوی، محکمہ سماجی بہبود کے ڈپٹی ڈائریکٹر چناباسوا ایس، محکمہ کھیل کے افسران راجو ،ضلع محکمہ اطلاعات عامہ سلیمان نداف اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.