ETV Bharat / state

Intermediate Exams Results 2023 بیدر میں دسویں جماعت میں لڑکوں پر لڑکیوں کی سبقت

author img

By

Published : May 11, 2023, 12:49 PM IST

بیدر میں دسویں جماعت میں لڑکوں پر لڑکیوں نے اس بار بھی سبقت حاصل کی ہے۔ جہاں کرناٹک ریاست میں چار طلبہ نے صد فیصد یعنی 625 کے منجملہ 625 نشانات حاصل کیے ہیں۔

بیدر میں دسویں جماعت میں لڑکوں پر لڑکیوں نے سبقت حاصل کی

بیدر: جاریہ سال کے دسویں جماعت امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منجملہ 83.89 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں حسب معمول اس مرتبہ کے نتائج میں بھی لڑکوں پر لڑکیوں نے اپنی سبقت بنائے رکھی ہے۔ ریاست بھر میں چار طلبہ نے صد فیصد یعنی 625 کے منجملہ 625 نشانات حاصل کیے ہیں۔ سال گزشتہ کے نتائج پر نظر ڈالیں تو اس مرتبہ کے نتائج ذرا کم آئے ہیں سال گزشتہ مجموعی نتائج 85.13 فیصد تھا۔ اس مرتبہ بھی دیہی طلبہ نے شہری طلبہ سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔ دیہی علاقہ کے طلبہ کی کامیابی کا فیصد 87 فیصد رہا جب کہ شہری علاقہ کے طلبہ کا فیصد. 9.82 فیصد رہا۔ سال 23-2022 میں جملہ 83,5102 طلبہ امتحان میں حاضر ہوئے تھے۔ ان میں 700619 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ نتائج اسکول میں جاری کر دیے گئے ہیں۔
جاریہ سال 4,09134 لڑکیاں اور 425968 لڑکے امتحان تحریر کیے تھے اُن میں بالترتیب 359511 لڑکیاں اور 3,41108 لڑ کے کامیاب ہوئے ہیں۔ دسویں جماعت کے امتحانات 31 مارچ تا 15 اپریل تک منعقد ہوئے ۔ جانچ کا کام 24 اپریل تا 3 مئی مکمل کر لیا گیا۔ 61,357 عملہ کو جانچ کے کام کے لیے لیا گیا۔ جوابی بیاضات کی نقل حاصل کر نے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 مئی ہے۔ دوبارہ رائے شماری (نشانات کی جانچ کے لیے 21 مئ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ سپلیمنٹری امتحان کے لئے 15 مئی تک رجسٹریشن کروائیں۔ جاریہ سال کے نتائج میں بیدر وزڈم ہائی اسکول جماعت دہم ‏SSLC کے شاندار نتائج آئے ہیں۔ کل 80 طلباء نے امتحان میں شرکت کی جس میں 72 طلباء کامیاب رہے۔ اس طرح وزڈم ہائی اسکول کے نتائج %90 رہے۔

بتایا گیا ہے کہ طالبہ منزہ شازرین بنت چاند شریف (600 نشانات ) اور %96 سے ہائی اسکول میں مقام اول محمد ابوذر خان ولد محمد یوسف خان %95 سے دوسرا مقام اور صفا نورین فردوس بنت عماد الدین %94 سے تیسر ا مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم انسٹی ٹیوشنس نے تمام کامیاب طلباء اولیا ء طلباء اور تمام اساتذہ کو مبارکباد دی، بشریٰ جمال مینجنگ ٹرسٹی تہنیتی تقریب وزڈم ہائی اسکول میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر کامیاب طلباء نے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کی۔ جہاں پر اسکول کی جانب سے کامیاب طلباء وطالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر کامیاب طالبات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزڈم ہائی اسکول کے مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ جن کی تعلیم و تربیت سے انہیں کامیابی ملی ہے۔ ان کامیاب طالبات نے تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے قوم و ملت کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.