ETV Bharat / state

'طاق راتوں میں کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کریں'

author img

By

Published : May 5, 2021, 9:59 AM IST

خطیب و امام مسجد مولانا نظام الدین برکاتی نے طاق راتوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ پانچ طاق راتیں ہیں، جس کو شب قدر کہا گیا ہے۔ قرآن کریم میں شب قدر سے متعلق کہا گیا ہے کہ شب قدر ہزار راتوں سے بھی زیادہ افضل ہے۔ اس لیے ان طاق راتوں میں خصوصیت کے ساتھ عبادت کرنا ہزار راتوں میں عبادت کرنے کے برابر ہے۔

maulana nizamuddin barkati
مولانا نظام الدین برکاتی

مولانا نظام الدین برکاتی نے کہا کہ یہ راتیں ہماری بخشش اور مغفرت کے لئے آتی ہے۔ سال بھر ہماری سستی اور کاہلی کی وجہ سے عبادتیں ہم سے چھوٹ جاتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس کی وجہ سے مساجد بند ہیں۔ اس لیے امت مسلمہ کے تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں طاق راتوں کا خصوصی اہتمام کریں۔ نمازیں پڑھیں، دعا اذکار کریں اور کورونا کی وبا کی وجہ سے جو لوگ آج ہمارے درمیان نہیں ہیں ان کی مغفرت کی دعا کریں اور کورونا سے متاثر ہیں ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں اور ان پانچ طاق راتوں میں اس خصوصیت کے ساتھ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اللہ رب العزت سے رو رو کر دعائیں مانگیں کیونکہ دعاؤں میں بہت اثر ہوتا ہے اور اب دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

مولانا نظام الدین برکاتی نے اس موقع پر نوجوانوں سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر کے نام پر راتوں میں ادھر ادھر نہ گھومیں اورکوئی بھی غیر شرعی عمل نہ کریں۔

مزید پڑھیں:

خاص رپورٹ: قوالی کے ذریعہ روزہ داروں کو بیدار کرنے والا سحرخواں

کورونا کی وجہ سے حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے اس پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ اپنے اپنے گھروں میں نمازیں پڑھیں اور گھروں سے باہر نکل کر بازاروں میں شور شرابہ نہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.