ETV Bharat / state

گلبرگہ: ای ڈی کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج - کیرالا سمیت 26 جگہوں پر ای ڈی کی جانب سے چھاپہ مارے گئے تھے

گلبرگہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی جانب سے ای ڈی کے چھاپہ ماری کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ اس دوران جانچ ایجنسیوں کو مخالفین کی آواز دبانے کے لیے استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔

popular front of india protests against enforcement directorate in gulbarga karnataka
گلبرگہ: ای ڈی کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 10:54 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں مسلم چوک پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ای ڈی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

گلبرگہ: ای ڈی کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج

اس موقع پر گلبرگہ ضلع میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے سیکریٹری محمد شعیب نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں پر کی گئی حالیہ چھاپے ماری اور تلاشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ایک غیر جانبدار حکومتی ایجنسی کے بجائے آر ایس ایس کے ہتھیار کی طرح کام کر رہا ہے۔

popular front of india protests against enforcement directorate in gulbarga karnataka
گلبرگہ: ای ڈی کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج

بھارت کے عوام جانتے ہیں کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو صرف اس وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ وہ آر ایس ایس کے عوام مخالف نظریہ کے خلاف اٹل موقف رکھتی ہے۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک عوامی تحریک ہے جو مسلمانوں سمیت تمام پسماندہ اقوام کی تقویت پر اپنی توجہ مرکوز کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگریزی ٹیچر فاسٹ فوڈ بیچنے پر مجبور

عوام کے تعاون سے چلنے والی تنظیم ہونے کی حیثیت سے اس نے ہمیشہ مالی لین دین کے معاملے میں حکومتی قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کی ہے۔ ای ڈی کے اس طرح سے انتخابی اور غلط استعمال سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ آر ایس ایس اور اس کی سیاسی جماعت بی جے پی کی تفریقی اور فرقہ وارانہ ایجنڈے کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے اور خاموش کرنے والی ایک ایجنسی بن کر رہ گئی ہے۔

ایک طرف ای ڈی اور دوسری حکومتی تفتیش ایجنسیاں محدود مالی ذرائع اور لین دین والی جماعتوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں۔

بتا دیں کہ تین دسمبر کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفاتر پر دہلی، راجستھان، مہاراشٹر، مغربی بنگال، بہار، تامل ناڈو، کرناٹک، کیرالا سمیت 26 جگہوں پر ای ڈی کی جانب سے چھاپہ مارے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.