ETV Bharat / state

کووڈ 19 وبا کے دوران انسانی ہمدردی کا مظاہرہ

کورونا بحران کے دوران اپنوں کی آخری رسومات انجام دینے سے بھی انکار کیا جا رہا ہے۔ ایسے نازک دور میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا لاشوں کی آخری رسومات انجام دیتے ہوئے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ پیش کر رہی ہے۔

انسانی ہمدردی کا مظاہرہ
انسانی ہمدردی کا مظاہرہ
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 2:14 PM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا ضلع یادگیر کے صدر محمد مختار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ملکی، ریاستی اور ضلعی سطح پر کورونا سے مرنے والے افراد کی لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

یادگیر ضلع سطح پر ہم نے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کی نگرانی اور اجازت پر ضلع کے مختلف تعلقہ جات اور دیہاتوں میں کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں کی آخری رسومات انجام دی ہے۔

محمد مختار نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں کسی کی بھی موت پر لوگ خوفزدہ ہیں۔ کورونا کے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے بچے ماں باپ کی آخری رسومات انجام دینے سے بھی انکار کر رہے ہیں۔ رشتے دار بھی قریب نہیں آرہے ہیں۔

انسانی ہمدردی کا مظاہرہ

ان حالات میں 'ہم لوگوں نے ایک ٹیم بنائی اور آخری رسومات کی انجام دہی کا کام سنبھالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے ہر ممکن ہمارا تعاون کیا ہے جن کی ہمت افزائی پر ہم اس کام کو انجام دے پا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کے تعاون سے ہمیں ایک نیک کام کرنے کا موقع ملا ۔'

اس موقع پر محمد ضمیر احمد شیخ سیکرٹری، محمد یونس رکن کے علاوہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ضلع یادگیر کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: محرم کے موقع پر طالبات کی مجالس میں شرکت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.