ETV Bharat / state

Praveen Nettaru Murder Case این آئی اے کی چارج شیٹ میں پی ایف آئی پر کلر اسکواڈز تشکیل دینے کا الزام - کرناٹک نیوز

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 20 ارکان کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یووا مورچہ کے رہنما پروین نیتارو کے قتل کے سلسلے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ NIA Charge Sheet Against PFI

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 9:32 AM IST

Updated : Jan 21, 2023, 11:09 AM IST

بنگلور: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے 26 جولائی 2022 کو کرناٹک کے دکشن کنڑ کے بیلارے گاؤں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے یووا مورچہ لیڈر پروین نیتارو کے قتل کے سلسلے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے 20 ارکان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں کئی سنسنی خیز الزمات عائد کیے ہیں۔ ایجینسی نے دعویٰ کیا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ معاشرے میں دہشت، فرقہ وارانہ منافرت، بدامنی پھیلانے اور 2047 تک بھارت میں اسلامی حکمرانی کے قیام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے 'کلر اسکواڈز' اور 'سروس ٹیمز' کے نام سے خفیہ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ این آئی اے نے جمعہ کو بنگلور کی ایک خصوصی عدالت میں بی جے پی کے یووا مورچہ کے ضلع کمیٹی کے رکن پروین نیتارو کے قتل سے متعلق دائر چارج شیٹ میں پی ایف آئی پر متعدد سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پی ایف آئی کے 20 اراکین کے خلاف دائر چارج شیٹ میں این آئی اے نے دعویٰ کیا کہ پی ایف آئی کی 'سروس ٹیم' کے اراکین کو ہتھیاروں کے ساتھ حملے اور تکنیک کی تربیت دی گئی تھی تاکہ مخصوص طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور رہنماؤں کی شناخت کرکے ان پر نگرانی رکھی جاسکے۔

این آئی اے نے چارج شیٹ میں کہا کہ ان 'سروس ٹیمز' کے اراکین کو پی ایف آئی کے سینئر لیڈروں کی ہدایت پر ٹارگیٹڈ اہداف پر حملہ کرنے اور انہیں مارنے کے لیے تربیت دی گئی تھی۔ پی ایف آئی کے اراکین و رہنماؤں کی جانب سے بنگلور شہر کے سلیا ٹاؤن اور بیلارے گاؤں میں ایک 'سازشی' میٹنگ کی گئی تھی جس میں ضلع سروس ٹیم کے سربراہ مصطفی پیچار کو ہدایت دی گئی تھی وہ کسی خاص کمیونٹی کے ایک شخص کو نشان زد کریں تاکہ اسے نشانہ بنایا جائے۔ ہدایات کے مطابق، چار افراد کی شناخت کی گئی تھی، بی جے پی یووا مورچہ کا رکن پروین نیتارو ان میں سے ایک تھا جس پر گزشتہ سال 26 جولائی کو مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ پی ایف آئی کے 20 اراکین کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی جن میں سے چھ کارکنان مفرور ہیں اور اس معاملے میں مفرور ملزمین کی اطلاع دینے والوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات 120 بی، 153اے، 302، 34 اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام ایکٹ 1967 کی دفعہ 16، 18، 20 اور دفعہ 25(1) اے کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

چارج شیٹ میں محمد شیاب، عبدالبشیر، ریاض، مصطفیٰ پیچار، مسعود کے اے، کوڈاجے محمد شریف، ابوبکر صدیق، نوفل ایم، اسماعیل شفیع کے، کے محمد اقبال، سعید ایم، محمد شفیق جی، عمر فاروق ایم آر، عبدالکبیر سی اے، محمد ابراہیم شاہ ، سین العابد وائی، شیخ صدام حسین، ذاکر اے، این عبد الحارث، طفیل ایم ایچ کے نام شامل ہیں۔ اس میں شامل ملزمین میں مصطفیٰ پیچار، مسعود کے اے، کوڈاجے محمد شریف، ابوبکر صدیق، عمر فاروق ایم آر اور طفیل ایم ایچ فی الحال مفرور ہیں اور ان سے متعلق اطلاع دینے والوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Praveen Nettaru murder case: نیتارو قتل کیس کے تین اہم ملزمین گرفتار

Last Updated : Jan 21, 2023, 11:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.