لاک ڈاؤن سے ملک کی بیشتر آبادی بنیادی و اہم سہولیات تک کو حاصل کرنے سے محرورم ہے۔ ان دردناک حالات میں سماجی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی شاخ کرناٹک نے لاک ڈاؤن کے ابتداء ہی سے پریشان حال لوگوں کی مختلف ذرائع سے امداد پہنچانے میں سر گرم ہے۔
اس سلسلے میں پاپولر فرنٹ کرناٹک کے جنرل سیکرٹری ناصر پاشاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ریاست بھر کے کل 30 اضلاع میں تنظیم کے لاکھوں کیڈرز ضرورتمندوں کے گھر۔ گھر پہنچ کر امداد فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست گیر خدمات میں اب تک کل 5.5 کروڑ کی مالیت کی امداد غریب و ضرورتمندوں تک پہونچائی گئی ہے۔