اتر پردیش کے ہاتھرس میں دلت لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے معاملہ کی مذمت کرتے ہوئے پی ایف آئی نے بنگلور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پی ایف آئی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے خلاف ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پرزور احتجاج کیا جارہا ہے اور خاطیوں کو سخت سزا کی مانگ کی جارہی ہے۔
اس موقع پر پاپولر فرنٹ کے رکن وسیم احمد نے یوگی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل اترپردیش میں ایک صحافی اور 3 کیمپس فرنٹ تنظیم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے پاپولر فرنٹ پر تشدد بھڑکانے منصوبہ سازی کرنے کا الزام عائد کیا تھا جو سراسر بے بنیاد ہے۔
![Popular Front Karnataka demands removal of Adityanath government](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ka-blr-01-popularfrontprotestscondemningtheupgovtsdefamationcampaignagainstpfi-7205032_10102020120042_1010f_00596_1022.jpg)
اشرف ماچار نے کہا کہ ادتیہ ناتھ حکومت نہ صرف ہاتھرس معاملہ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ ریاست بھر میں بدانتظامی اور اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کر کرنے میں مصروف ہے۔