حجاب معاملہ کی سماعت کر رہے کرناٹک ہائی کورٹ کے جج پر دو سال قبل ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ تنقید کرنے والے اداکار چیتن کو پولیس نے گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ معروف وکیل جگدیش کمار کو سینئر آئی پی ایس افسران کے خلاف بدعنوانی کے الزامات عائد کرنے کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا تھا۔ Karnataka Rally Against Corruption
حالانکہ اداکار چیتن کو ضمانت مل گئی ہے۔ لیکن جگدیش ابھی ضمانت نہیں ملی ہے۔
اس سلسلے میں معروف وکیل ایس بالن اور سمیت دیگر افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے اپنے اختیارات کے غلط استعمال کرتے ہوئے چیتن اور جگدیش کے خلاف فرضی مقدمات درج کئے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بنگلور پولیس رشوت خوری میں ملوث ہے۔ اور پولیس اسٹیشن رییئل اسٹیٹ کے دفاتر کا نمونہ پیش کررہی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اداکار چیتن اور ایڈووکیٹ جگدیش کے خلاف لگائے گئے جھوٹے الزامات کے خلاف ان کی جد و جہد جاری رہیگی۔
مزید پڑھیں:Huge Protest by Lawyers in Favor of Jagadish: وکلاء کا احتجاج
وہیں چیتن کا کہنا ہے کہ وہ ناانصافی کے خلاف اپنی آوازا بلند کرتے رہینگے۔اور ٹویٹ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔