ETV Bharat / state

Police Flag Day Celebration بیدر میں پولیس فلیگ ڈے کا اہتمام - پولیس انتظامیہ کی جانب سے پولیس فلیگ ڈے

ضلع بیدر میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے پولیس فلیگ ڈے کا اہتمام کیا۔ اس موقعY پر افسران کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ خصوصی پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ Police Flag Day Celebration

بیدر میں پولیس فلیگ ڈے کا اہتمام
بیدر میں پولیس فلیگ ڈے کا اہتمام
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 4:58 PM IST

بیدر میں پولیس فلیگ ڈے کا اہتمام

بیدر : ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے پولیس فلیگ ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر افسران کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ خصوصی پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں اعلیٰ پولیس افسران اور سیاسی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر ریٹائرڈ آئی پی ایس ناگناتھ بیدر نے کہا کہ محکمہ اور ہم لوگوں کو اس وقت ہی فخر کرنے کا ملے گا جب پولیس ایمانداری کے ساتھ کام کرے گی۔

رئٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر نے کہا کہ پولیس پرمعاشرے کی بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ پولیس کو ان ذمہ داریوں کو ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ان کی کوشش سے سماج میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ عام لوگوں کا پولیس انتظامیہ پر بھروسہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے تمام پولیس افسران کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Deputy Commissioner Meeting in Bidar بیدر میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کا اجلاس

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو بھی پولیس کی تمام تر ضروریات کو پوری کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ پولیس افسران کو علاج کے لئے بنگلورو جانا پڑتا ہے۔ دور دراز کے علاقوں میں جا کر علاج کرانے والے پولیس افسران کیسے ڈیوٹی پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ پولیس کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ چنابسوانا نے ایک اپنی تقریر میں کہا کہ پولیس فیلگ ڈے پولیس ایکٹ 1965 کی منظوری اور ریٹائرڈ افسران اور اہلکاروں کے کام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس والوں کے لئے بہت سے فلاحی پروگرام بھی ہیں۔اس کے باوجود پولیس اہلکاروں کو مزید سہولیات فراہم کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.