ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں گزشتہ چھ ماہ سے فرار ہو ئے قتل کے ملزم کو مصدقہ اطلاعات ملنے پر حیدر آباد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس ضمن میں چنچولی پولیس اسٹیشن نے کیس نمبر 62،2020 کالم 498 ( A) 302 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، قتل کر کے فرار ہوئے ملزم کا تعلق الور قصبہ سے ہے، اس کی عمر 44 برس بتائی جارہی ہے، ملزم کی شناخت ملیکارجن ولد ہنومنتپا کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات ملنے کے بعد چنچولی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر پاٹل کی رہنمائی میں اور پی ایس آئی راج شیکھر راتھوڑ کی قیادت میں مشتمل ایک ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
ملیکارجن گزشہ 28 مئی کی رات ایک بجے اپنی بیوی شری دیوی کا قتل کر کے فرار ہو گیا تھا، شری دیوی کی والدہ انوشادیوی کی جانب سے اس ضمن میں شکایت درج کی گئی تھی۔