ETV Bharat / state

گلبرگہ: بلا ضرورت باہر گھومنے والوں پر پولیس کی کارروائی - گلبرگہ کی خبریں

لاک ڈاؤن میں بلاضرورت سڑکوں پر گھومنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

گلبرگہ: بلا ضرورت باہر گھومنے والوں پر پولیس کی کارروائی

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 7:29 PM IST

Updated : Jul 18, 2020, 7:42 PM IST

کرناٹک میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گلبرگہ میں 14 جولائی سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ لیکن یہاں گزشتہ چار دنوں میں 400 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 16 جولائی کو 123 اور 17 جولائی کو 89 نئے کیسز سامنے آئے ۔

گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 2593 ہوگئی ہے، اور اس مہلک وبا سے اب تک 38 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔جب کہ 987 ایکٹیو کیسز ہیں۔

گلبرگہ: بلا ضرورت باہر گھومنے والوں پر پولیس کی کارروائی

آج صبح گلبرگہ ضلع کمشنر کے ڈرائیور کی بھی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے۔ اس لیے آج صبح بارہ بجے سے ہی پولیس سوپار ما رکیٹ، تمپا پور سرکل، جگت سرکل، گنج سر کل، دیگر مقامات پر گشت کر تی ہوئی نظر آئی۔اور بلا ضرورت باہر گھومنے والوں پر لاٹھی چارج کی۔

اس کے علاوہ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 55 ہزار115 ہوگئی ہے وہیں 1147 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 33 ہزار 205 ایکٹیو کیسز ہیں۔

کرناٹک میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین بنگلور اربن میں ہیں۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2208 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کرناٹک اب کورونا متاثرین کی تعداد میں چوتھے نمبر پر دیکھا جارہا ہے۔ کرناٹک کے کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن رہنے کے باوجود بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی نہیں دیکھی جارہی ہے۔

Last Updated : Jul 18, 2020, 7:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.