ETV Bharat / state

گلبرگہ: بزرگ شاعر برق حیدرآبادی کے اعزاز میں شعری نشست

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں بزرگ شاعر برق حیدرآبادی کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے صدرات کی۔

گلبرگہ: بزرگ شاعر برق حیدرآبادی کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 8:45 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں حیدرآباد کرناٹک سوشل جاگرتی فورم گلبرگہ کے زیر اہتمام التمش گیسٹ ہاوس میں بزرگ شاعر برق حیدرآبادی کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔

گلبرگہ: بزرگ شاعر برق حیدرآبادی کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد

اس موقع سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے صدرات کی اور عبدالجبار گولہ صدر تعمیر ملت ضلع گلبرگہ، بزرگ شاعر سید علی سجاد علی شاد، محترمہ رخسانہ جبین لاہوری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

انجینیئر سخی سرمست کی قرات ونعت سے اجلاس کا آغاز ہوا۔

ساجد علی رنجولی صدر حیدرآباد کرناٹک سوشل جاگرتی فورم گلبرگہ کےافتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کرناٹک سوشل جاگرتی فورم کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیے گئے۔

انھوں نے کہا کہ تہذیبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ گلبرگہ شہر میں ہندو مسلم یکجہتی کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے، اس موقع پر تعمیر ملت کے صدر عبدالجبار گولہ نے کہا کہ اردو زبان کو فروغ دینے کے لئے اس طرح شعری نشست کا انعقاد کرنا بہت ضروری ہے۔ نئی نسل اردو دور ہوتی جارہی ہے، اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ گلبرگہ کے ادبی ماحول کو دوبارہ فروغ دینے ادبی شعری نشستوں کا انعقاد ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.