ETV Bharat / state

Chandrayaan 3 Lands on Moon وزیراعظم مودی کا 26 اگست کو اسرو کا دورہ

گذشتہ روز چندریان 3 کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ کر گیا جس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر نہ صرف ملکی بلکہ عالمی رہنماؤں نے ہندوستان کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

PM Modi to visit ISRO
PM Modi to visit ISRO
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 10:43 AM IST

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی 26 اگسٹ ہفتہ کے روز انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) کے سائنسدانوں اور اسرو کی ٹیم کو چاند پر چندریان 3 کی کامیاب سافٹ لینڈنگ پر مبارکباد دینے کے لیے بنگلورو کا دورہ کرنے والے ہیں۔ چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ سے ہندوستان کی تاریخ میں ایک نیا باب شامل ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو جنوبی افریقہ سے چندریان -3 کی سافٹ لینڈنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی نے قوم سے خطاب کیا اور وہاں سے اسرو ٹیم کو تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں برکس اجلاس مںی شرکت کے لئے جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں۔

وزیراعظم مودی بیرون ملک سے واپسی کے بعد اسرو کا دورہ کریں گے اور سائنسدانوں کو مبارکباد دیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی 26 اگست کی شام 6 بجے بنگلورو پہنچیں گے۔مودی تقریباً دو گھنٹے تک سائنسدانوں کے ساتھ وقت گذاریں گے۔ ذرائع کے مطابق چندریان کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام سائنسدانوں اور دیگر متعلقہ افراد کو مبارکباد دینے کے بعد وزیر اعظم دہلی واپس جائیں گے۔

کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے بدھ کی شام کو اسرو کا دورہ کیا اور اسرو چیف ایس سومناتھ اور سائنسدانوں کی ٹیم کو چندریان -3 پروجیکٹ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اسرو کے سربراہ سومناتھ، یو آر راؤ اسپیس سینٹر کے ڈائریکٹر سنکرن، پروجیکٹ ڈائریکٹر ویراموتھو، اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر کلپنا، مشین مینٹیننس ڈائریکٹر سری کانت اور دیگر سائنسدانوں کو ڈی کے شیوکمار نے میسور پیٹھا، شال اور ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: چندریان تھری کی کامیابی کے پیچھے سائنسدانوں کی ایک نسل کی محنت ہے: اسرو چیف

کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ''وکرم کو چاند پر کامیابی کے ساتھ اتارنے کا آپ کا کارنامہ قابل ستائش اور ناقابل فراموش ہے۔ آپ ہندوستان کا فخر ہیں۔'' شیوکمار نے چندریان 3 پروجیکٹ کے بارے میں بھی مختصر معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرو کے تمام سائنسدانوں اور عملے کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے چندریان 3 پروجیکٹ کی کامیابی کے موقع پر اس پروجیکٹ کے لیے سخت محنت کی، جس کی پورا ملک توقع کر رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.