ETV Bharat / state

'سی اے اے کی مخالفت پارلیمنٹ اور آئین کی مخالفت'

وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'سی اے اے کی مخالفت کرنا پارلیمنٹ اور آئین کی مخالفت کرنا ہے'۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Jan 2, 2020, 7:21 PM IST

مودی نے کرناٹک کے سدھ گنگا مٹھ میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم پڑوسی ملک پاکستان سے ہجرت کرکے آئے دلت، سکھ، جین اور دوسرے مذاہب کے پناہ گزینوں کے مفاد میں سی اے اے لے کر آئے ہیں اور ہم نے ان کے تئیں اپنی ذمہ داری کو پورا کیا ہے'۔

انہوں نے سی اے اے کے خلاف ہو رہے مظاہروں کو دلتوں، پچھڑوں، سکھ، جین اور دیگر کمیونٹی کے خلاف بتاتے ہوئے کانگریس اور اس کی حمایت یافتہ پارٹیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر ہمت ہے تو کانگریس اور اس کے اتحادی پاکستان کے خلاف مظاہرہ کریں، جہاں ہر مذہب کی اقلیتوں پر ظلم ہو رہے ہیں'۔

وزیر اعظم نے کہا ہم ان کے مفاد کے لیے قانون لے کر آئے جنہیں دہائیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے تب سے ملک میں امن و امان کا ماحول قائم ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران سدھ گنگا مٹھ کے پجاری آنجہانی شوكمارسوامي جی کو خراج عقیدت پیش کی ۔انہوں نے پیجاور مٹھ کے سوامی کو بھی یاد کیا جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا۔

اس سے پہلے مٹھ انتظامیہ نے وزیر اعظم مودی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ان کے ساتھ اس پروگرام میں کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس ید یورپا، مرکزی وزیر سدانند گوڑا، پرہلاد جوشی، سریش انگاڑی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Jan 2 2020 6:25PM

سي اےاے کی مخالفت پارلیمنٹ اور آئین کی مخالفت: مودی

تمكرو، 2 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سي اےاے کی مخالفت کرنا پارلیمنٹ اور آئین کی مخالفت کرنا ہے مسٹر مودی نے تمكرو میں سدھ گنگا مٹھ میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ہم پڑوسی ملک پاکستان سے ہجرت کرکے آئے دلت، سکھ، جین اور دوسرے مذاہب کے پناہ گزینوں کے مفاد میں سي اےاے لے کر آئے ہیں اور ہم نے ان کے تئیں اپنی ذمہ داری کو پورا کیا ہے‘‘۔

انہوں نے سي اےاے کے خلاف ہو رہے مظاہروں کو دلتوں، پچھڑوں، سکھ، جین اور دیگر کمیونٹی کے خلاف بتاتے ہوئے کانگریس اور اس کی حمایت یافتہ پارٹیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو کانگریس اور اس کے اتحادی پاکستان کے خلاف مظاہرہ کریں، جہاں ہر مذہب کی اقلیتوں پر ظلم ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا’’ہم ان کے مفاد کے لئے قانون لے کر آئے جنہیں دہائیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آئی ہے تب سے ملک میں امن و امان کا ماحول قائم ہوا ہے۔ عوام کے آشیرواد سے ہی اجودھیا میں رام مندر اور کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے خواب کی تعبیر ملی ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران سدھ گنگا مٹھ کے پجاری آنجہانی شوكمارسوامي جي کو خراج عقیدت پیش کی ۔انہوں نے پیجاور مٹھ کے سوامی کو بھی یاد کیا جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا۔

اس سے پہلے مٹھ انتظامیہ نے وزیر اعظم مودی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ان کے ساتھ اس پروگرام میں کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس ید یورپا، مرکزی وزیر سدانند گوڑا، پرهلاد جوشی، سریش انگاڑي اور دیگر رہنما موجود تھے۔

یواین آئی،اظ

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.