ETV Bharat / state

پی ایف آئی نے ای ڈی کے چھاپوں کی مذمت کی - ایجنسیز کی ساکھ بگؑڑگئی

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم کے رہنماؤں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے کی مذمت کی گئی۔

پی ایف آئی نے ای ڈی کے چھاپوں کی مذمت کی

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 9:05 AM IST

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا گلبرگہ شاخ کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف تما پوری سرکل میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر گلبرگہ کے ضلع صدر نے کہا کہ ملک بھر میں پاپولر فرنٹ کے قومی رہنما کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایف آئی نے ای ڈی کے چھاپوں کی مذمت کی

مذکورہ تنظیم کے رہنماؤں نے کہا کہ ای ڈی کی کارروائی ایک سیاسی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت جب عوام مخالف اقدامات کی وجہ دباو میں ہوتی ہے۔ تب عوام کا دھیان بھٹکانے کے لیے ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔ حکومت نے ملک میں اٹھنے والی مخالف آوازوں کو کچلنے کے لیے قومی ایجنسیوں کو اس حد تک استعمال کیا ہے کہ ایجنسیز کی ساکھ بگڑ گئی اور ان کے کام پر سوال اٹھنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ پاپولر فرنٹ کے ذمہ داروں کے گھروں پر کی گئی چھاپے ماری بھی انتقامی کارروائی ہے۔ دراصل مودی حکومت دہلی کی سرحدوں پر جاری کسان مظاہروں کے بعد سے شدید دباؤ میں ہے۔ اس چھاپے ماری کا مقصد کسان احتجاج سے ملک کا دھیان ہٹانے کی محض ایک چال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک میں 'نائٹ کرفیو' نہیں: یدیورپا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.