بنگلور: یہ بی بی ایم پی، بنگلور کارپوریشن کے صفائی کر مچاری ہیں، جو کہ ایک احتجاج میں بیٹھے ہوئے ہیں. یہ صفائی کرم چاری گزشتہ تقریباً 30 سالوں سے اپنے کام کو انجام دیتے آرہے ہیں، لیکن یہ پرمانینٹ ملازم نہیں بلکہ یہ مزدور عارضی ملازم ہیں۔ ان صفائی کرم چاریوں کی رہنمائی کر رہی سماجی کارکن میتری کرشنن کہتی ہیں کہ ایک طویل عرصے سے اپنے حق کے لیے کی جارہی جدوجہد نتیجہ خیز نہ رہی، لہٰذا ان صفائی کرمچاریوں کی جانب سے دار الحکومت بنگلور کے فریڈم پارک میں بڑے پیمانے پر ہڑتال کی جارہی ہے۔ Bangalore Corporation Employment is on an indefinite Strike
مستقل نوکری ہمارا حق ہے، بنگلور کارپوریشن صفائی ملازمین غیر معینہ ہڑتال پر مستقل نوکری ہمارا حق ہے، بنگلور کارپوریشن صفائی کرم چاری غیر معئینہ ہڑتال پر میتری کرشنن کہتی ہیں کہ سبھی صفائی کرم چاری نچلے ہندو طبقے سے ہیں، صفائی کا کام ان کی صحت کو بری طرح سے متاثر کرتا ہے، تاہم اپنے گزارے کے لیے یہ اس کام کو کر رہی ہیں اور حکومت کا ان کے ساتھ رویہ غیر قانونی ہے۔ میتری کرشنن نے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ان کا جاب پرمانینٹ کیا جائے ورنہ یہ ہڑتال مستقل (انڈیفنیٹ) ہوگی۔ Permanent Employment is our Right
مستقل نوکری ہمارا حق ہے، بنگلور کارپوریشن صفائی کرم چاری غیر معئینہ ہڑتال پر مستقل نوکری ہمارا حق ہے، بنگلور کارپوریشن صفائی کرم چاری غیر معئینہ ہڑتال پر یہ بھی پڑھیں: