شہریت ترمیمی قانون کے متعلق آج 140 درخواستوں پر عدالت عظمی نے سماعت کے دوران سی اے اے پر فوری پابندی لگانے سے انکار کر دیا ہے اور حکومت کو 4 ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے-
اس پر سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اب تک سی اے اے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور عوام کسی کی بھی نہیں سونیں گے، ملک بھر میں عوام سی اے اے کے خلاف اپنا احتجاجی مظاہرہ جاری رکھیں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کریں گے-