ETV Bharat / state

عوامی باغ عدم توجہی کا شکار، عوام نے صفائی کا مطالبہ کیا

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ویویکانندا نگر علاقے میں موجود پبلک گارڈن جو اطراف و اکناف کے بچوں کو کھیلنے کے لئے اور بڑوں کو خالی اوقات میں گھومنے پھرنے کے لئے ہوتا ہے، اب یہ پبلک گارڈن ایک جنگل کی طرح پھیل گیا ہے۔ ہر طرف جھاڑی، کچرا اور جانوروں سے بھر گیا ہے۔

The public garden is neglected, the people demanded cleanliness
عوامی باغ عدم توجہی کا شکار، عوام نے صفائی کا مطالبہ کیا
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 5:04 PM IST

مقامی باشندے بتا رہے ہیں کہ پچھلے تین سالوں سے اس گارڈن کی صاف صفائی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہ گارڈن جنگل کا روپ اختیار کرگیا ہے۔ جھاڑی زیادہ ہونے کی وجہ سے زہریلے جانوروں کا بسیرا ہو گیا ہے۔

عوامی باغ عدم توجہی کا شکار، عوام نے صفائی کا مطالبہ کیا

مقامی باشندوں نے محکمہ بلدیہ کے اعلی ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اس گارڈن کی صفائی کی جائے تاکہ محلے کے بچوں کو کھیلنے اور بڑوں کو چہل قدمی کرنے کے لیے سہولت ہو سکے۔

اس موقع پر مقامی خواتین نے بھی بتایا کہ گارڈن میں جھاڑی کی وجہ سے شام ہوتے ہی کیڑے مکوڑے گھروں میں آنے لگتے ہیں جس سے مختلف بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہم محکمہ بلدیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس گارڈن کی صفائی کی جائے اور اس گارڈن کو بچوں کے لیے کھیلنے کودنے کے لائق بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں اطراف و اکناف کوئی گارڈن نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو کھیلنے کودنے میں کافی پریشانی پیش آ رہی ہے اسکول کالج نہ ہونے کی وجہ سے بچے اکثر اوقات گھروں میں ہی گزار رہے ہیں ایسے میں اگر مقامی سطح اور اپنے محلہ جات کے گارڈن اور پارک میں بچوں کو کھیلنے کی سہولت اگر مل جائے تو بچوں اور بڑوں کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.