نئی دہلی، کرناٹک کی کاڈوکربا اور بیٹاکربا کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کے لیے آئین (شیڈولڈ ٹرائب) آرڈر 1950 میں ترمیم کرنے کے لیے آئین (شیڈولڈ ٹرائب) آرڈر (چوتھی ترمیم) بل 2022 راجیہ سبھا نے آج منظور کر لیا۔یہ بل لوک سبھا میں پہلے ہی پاس ہو چکا ہے۔ اس طرح آج اسے پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔Parliament passes bill to give tribal status to Betta-Karuba community in Karnataka
قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا نے ایوان میں بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مختلف ریاستوں کے لیے مختلف برادریوں کو درج فہرست قبائل میں شامل کرنے کے لیے الگ الگ بل لا رہی ہے تاکہ اسے مختلف ریاستوں میں آسانی سے لاگو کیا جا سکے۔ بعد ازاں قومی سطح پر تمام کمیونٹیز کی ایک جامع فہرست تیار کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے طلباء کے مفادات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔مسٹر منڈا نے کہا کہ قبائلیوں کو ان کا فائدہ براہ راست دیا جا رہا ہے اور اس میں ووٹ بینک کی سیاست نہیں ہے۔ مودی حکومت قبائلیوں کے مفادات کے لیے یکساں طور پر کام کر رہی ہے اور انہیں جو بھی چیلنج درپیش ہیں ان کو حل کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔اس کے بعد ایوان نے اس بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔قبل ازیں بحث میں مختلف جماعتوں کے ارکان نے اس پر اپنے خیالات رکھے۔
یو این آئی