ETV Bharat / state

سی سی ڈی کے مالک سدھارتھ لاپتہ - سابق وزیر خارجہ

سابق وزیر خارجہ اور بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سینیئر رہنماء ایس ایم کرشنا کے داماد اور کیفے کافی ڈے کے مالک وی جی سدھارتھ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

سی سی ڈی کے مالک سدھارتھ لاپتہ
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 5:31 PM IST

واضح رہے کہ سدھارتھ سوموار کی شام گھر سے نکلے تھے اور 29 جولائی کو منگلور آرہے تھے۔ اس دن سے ہی ان کی کوئی اطلاع نہیں مل پائی ہے۔ سدھارتھ کا موبائل فون بھی سویچ آف آرہا ہے۔

Owner and founder of CCD is missing
سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو گوڑا

اطلاعات کے مطابق منگلور میں نیترواتی ندی کے پاس سے لاپتہ ہوگئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

منگلور کے پولیس کمیشنر سندیپ پاٹل نے کہا کہ وی جی سدھارتھ بنگلور سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ وہ سکلیش پور جارہے ہیں۔ لیکن راستے میں ڈرائیور سے منگلور جانے کے لیے کہا۔ نیترواتی ندی کے پاس پہنچ کر سدھارتھ گاڑی سے اترے اور اپنے ڈرائیور کو جانے کے لیے کہا۔

Owner and founder of CCD is missing
سدھارتھ اپنی فیملی کے ساتھ

سدھارتھ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو گوڑا نے سابق مرکزی وزیر ایس ایم کرشنا سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس کے علاوہ کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدورپا ااور سابق وزیراعلی ایچ ڈی کمار سوامی اور کانگریس رہنماء ڈی کے شیو کمار کے ساتھ کئی دیگر رہنماء بھی ایس ایم کرشنا سے ملاقات کی ہے۔

سدھارتھ کے تعلق سے اور بھی کئی طرح کی اطلاعات آ رہی ہیں جس کی تصدیق ابھی نہیں ہوپائی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Intro:Body:

shamsher ali

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.