کرناٹک کے بنگلور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے آج "اسٹیٹ ریپریزینٹیٹیو کونسل" کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ریاست بھر سے آئے پارٹی کے رہنماؤں نے 3 سال کی میقات کے لئے نئی کمیٹی کی تشکیل دی۔
اس دوران عبدالمجید میسور کو ریاستی صدر کی ذمہ داری دی گئی جب کہ پٹہن نجیہ نائب صدر بنائے گئے اور افسر کوڈلیپیٹ، بھاسکر پرساد اور عبد اللطیف جنرل سیکرٹری چنے گئے، اشرف، آنند اور شفیع کو سیکرٹری بنایا گیا اور اسحاق کو پارٹی کی خزانچی بنایا گیا۔
مسلم و پچھڑے کو اسمبلی کا رکن بنانا ہمارا ایجنڈا: ایس ڈی پی آئی اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے نومنتخب ریاستی صدر عبد المجید نے بتایا کہ وہ پارٹی کو ریاستی سطح پر مزید مضبوط کریں گے اور ان کی اولین ترجیح یہ ہوگی کہ آنے والے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نمائندوں کو ایوان میں بھیجیں۔
مسلم و پچھڑے کو اسمبلی کا رکن بنانا ہمارا ایجنڈا: ایس ڈی پی آئی عبد المجید نے ریاست کے حالات سے متعلق کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں فرقہ پرستی عروج پر ہے، اقلیتی و دلت مخالف قوانین بنائے جارہے ہیں جو کہ غیر جمہوری ہے۔
مزید پڑھیں:ٹویٹر صارف کی وزیر اعظم اور یوگی آدتیہ ناتھ کو دھمکی
عبد المجید نے بتایا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے فرقہ پرستی والے ایجنڈے کے خلاف اٹھائیں گے اور عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے تئیں پارٹی کارکنان کو زمینی سطح پر اتاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم طبقات، چاہے وہ کسی بھی دین یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، ان کے انصاف کے لئے آواز بلند کرنا ہمارا فریضہ ہوگا۔
مسلم و پچھڑے کو اسمبلی کا رکن بنانا ہمارا ایجنڈا: ایس ڈی پی آئی وہیں عبد المجید نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سیکولرازم کی آڑھ میں مسلم و اقلیتی قیادت کو ابھرنے نہں دینا چاہتی اور یہ اس کی سازش ہے۔