حکومت نے سائنس اورتکنالوجی کے محکمے کے ذریعہ بنگلورو کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس(آئی آئی ایس سی) کی قیادت میں کوئلے کی تحقیق و ترقی سے متعلق ایک قومی سطح کے کنسورشیم کے طور پر صاف کوئلے کی تحقیق و ترقی کا قومی مرکز(این سی سی سی آر اینڈ ڈی) قائم کیا ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 'آئی آئی ایس سی میں صاف کوئلے سے متعلق اہم تحقیق کم خرچ پر بہترین کارکردگی والی اور موثر توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایک اہم پیش رفت تبدیلی ثابت ہوسکتی ہے۔'
انہوں نے مزہد کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ اس تحقیق و ترقی کے نتیجے میں جدید ترین آلات، مصنوعات اور طریقہ کار سامنے آئیں گے جو ہماری توانائی کی سیکوریٹی کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔'
ڈاکٹر ہرش وردھن نے توانائی میں تحقیق سے متعلق پین موضوعاتی مرکز(آئی سی ای آر) کو قوم کے نام وقف کیا۔ جو توانائی کی تحقیق میں اعلی ترین تحقیقات کاروں کے علم پر مبنی نیٹ ورک اور سہولیات سے مزین اپنی نوعیت کا بھارت کاپہلا مرکز ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ ان تمام جامع سائنسی کوششوں اور اجتماعی اقدامات سے ہم ایک سستے، موثر، جامع اور بھروسے مند صاف توانائی کا نظام قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے جو ہماری مختلف جغرافیائی حالات کے لئے مناسب ہوگا۔ یہ بات انہوں نے سائنسدانوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ہند اس طرح کی تمام کوششوں میں تکنیکی معلومات اور فنڈ کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ خاص طور پر آئی سی ای آر کو مستحکم کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔'
اس موقع پر سائنس اور تکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما، آئی آئی ایس سی کے ڈائریکٹر پروفیسر انوکمار راگ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر تقریب کرتے ہوئے ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشو توش شرما نے صاف توانائی میں جدت طرازی میں تیزی لانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق و ترقی کے ایک ماحول تیار کرنا اور تمام فریقین کو شام کرنا ایک بڑی ترجیح ہے اور ڈی ایس ٹی فریقین کو شامل کرنے کے لئے ساز وسامان اور نظام کا ایک جدید منصوبہ رکھتی ہے جو تکنالوجی کی سطح قابل عمل ہو۔
آئی آئی ایس سی کے ڈائریکٹر پروفیسر انو راگ کمار نے قوم کے وسیع مقاصد میں تعاون کے لئے ادارے کے عہد اور پائیدار اقدامات کے ذریعہ انسانیت کی فلاح کے لئے تحقیق و ترقی کے اقدامات پر عمل کرنے کے آئی آئی ایس سی کے عہد کا احاطہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'ان شعبوں میں مضبوط بنیاد قائم کرکے آئی سی ای آر توانائی سے متعلق کئی شعبوں میں اپنی سرگرمیوں کو توسیع دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔'