ETV Bharat / state

Waqf Board Office in One Room: بیدر میں وقف بورڈ کے دفتر کےلیے صرف ایک کمرہ - وقف دفتر کی سرگرمیاں

محمد عادل رکن وقف مشاورتی کمیٹی بیدر نے کہا کہ بیدر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کا آفس صرف ایک کمرے پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے اسٹاف اور دور دراز علاقوں اور دیہات سے آنے والے لوگوں کے لئے کافی پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ Waqf Board Office in One Room

دفتروقف بورڈ بیدر کےلیے صرف ایک کمرہ
دفتروقف بورڈ بیدر کےلیے صرف ایک کمرہ
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 10:04 AM IST

کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع وقف بورڈ آفس صرف ایک کمرے پر مشتمل ہے۔ یہ ایک ضلع دفتر ہے اس ضلع کہ کئی تعلقہ جات ہیں جن کا سیدھا تعلق ضلع وقف آفس سے ہوتا ہے۔ ضلع بھر کے درگاہیں، خانقاہیں، مساجد، مدارس قبرستان عاشور خانے سے جڑے تمام تر کام اسی وقف محکمہ کی جانب سے کیے جاتے ہیں جس کو لے کر ہر روز کئی افراد اس دفتر کے چکر کاٹتے ہیں۔ ایسے میں ضلع وقف آفس صرف ایک کمرے پر مشتمل ہونا تعجب کی بات ہے۔ Waqf Board Office in One Room

حال ہی میں بیدر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین کا انتخاب بھی عمل میں آیا جو 21 رکنی کمیٹی پر مشتمل ہے۔محمد عادل رکن وقف مشاورتی کمیٹی بیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیدر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کا آفس صرف ایک کمرے پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے اسٹاف اور دور دراز علاقوں اور دیہات سے آنے والے لوگوں کے لئے کافی پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔

دفتروقف بورڈ بیدر کےلیے صرف ایک کمرہ

یہ بھی پڑھیں: Anjuman Islamia Hall عوامی مطالبہ کے پیش نظر انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ میں تخفیف

انہوں نے ڈپٹی کمشنر بیدر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع وقف آفس کو کوئی دوسری بلڈنگ مختص کریں تاکہ دفتری کام میں آسانی ہو اور دور دراز سے آنے والے لوگوں کے لئے کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں منتخب وقف مشاورتی کمیٹی کے 21 اراکین کے لئے بھی اجلاس منعقد کرنے کے لئے علحدہ سےہال کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے ڈپٹی کمشنر بیدر گویند ریڈی سے ہماری اپیل ہے کہ وقف بورڈ مشاورتی کمیٹی کے لیے ایک بلڈنگ مختص کریں' انہوں نے مزیدکہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ہی اگر کوئی بلڈنگ دی جاتی ہے تو بہت مناسب ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.