ETV Bharat / state

2024 میں انڈیا الائنس ہی کامیاب ہوگا: ڈاکٹر کے رحمان خان India Alliance - انڈیا الائنس لاٹسٹ نیوز

ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا کہ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور جے ڈی ایس کے درمیان ہونے والے الائنس سے 2024 کے انتخابات میں کانگریس پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، 'انڈیا' الائنس مظبوط ہے اور وہی کامیابی کا ڈنکا بجائے گی۔ Dr K Rehman Khan

Etv Bharat2024 میں انڈیا الائنس ہی کامیاب ہوگا: ڈاکٹر کے رحمان خان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 4:55 PM IST

2024 میں انڈیا الائنس ہی کامیاب ہوگا: ڈاکٹر کے رحمان خان

بنگلور: شمالی ہند کی ریاست میں حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کے متعلق بات کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر و کانگریس لیڑر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا کہ 'انڈیا' بلاک کی شہرت و مقبولیت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، یہ نتائج آنے والے 2024 کے پارلیمانی انتخابات پر ضرور اثر ڈالیں گے۔
ڈاکٹر کے رحمان خان نے مزید کہا کہ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور جے ڈی ایس کے درمیان ہونے والے الائنس سے 2024 کے انتخابات میں کانگریس پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، 'انڈیا' الائنس مظبوط ہے اور وہی کامیابی کا ڈنکا بجائے گی۔
واضح رہے کہ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ پارٹی کا مقصد آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے جے ڈی ایس میں تقسیم کی قیاس آرائیوں کی بھی تردید کی اور کہا کہ تمام 19 ایم ایل اے ایک ساتھ ہیں۔
کمار سعامی نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ "سیٹوں کی تقسیم کے امکانات پر بات کرنا بہت جلدی ہوگی، ہمارا مقصد بدعنوان کانگریس حکومت کو بے نقاب کرنا اور انہیں آئندہ انتخابات میں شکست دینا ہے۔ اس لیے ہماری پارٹی میں کوئی اندرونی مسئلہ نہیں ہے اور تمام 19 ایم ایل اے ایک ساتھ ہیں۔ یہاں تک کہ اگر کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے، تو ہم اسے حل کرنے کا طریقہ جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka MLA Oath Ceremony کرناٹک اسمبلی میں شیوکمار، کسان، گائے اور ہندوتوا کے نام پر حلف
سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر یدی یورپا کے کہنے کے بعد کہ جے ڈی ایس، این ڈی اے (نیشنل ڈیموکریٹک الائنس) میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتی ہے، تب سے یہ قیاس کیا جا رہا کہ عام انتخابات میں بی جے پی اور جے ڈی ایس ایک ساتھ لڑنے جا رہے ہیں، جہاں جے ڈی ایس تین سے چار پارلیمانی سیٹوں سے الیکشن لڑے گی۔ تاہم ابھی تک جے ڈی ایس کی طرف سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.