انہوں نے کہا کہ ایک ملک اور راشن کارڈ سکیم کے تحت صارفین ملک کی کسی بھی ریاست سے راشن حاصل کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم سے ایسے نوکری پیشہ افراد کو فائدہ ہوگا جو مختلف شہروں میں جاکر کام کرتے ہیں۔
وجئے کمار نے عوام سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار زیادہ پیسوں کا مطالبہ کریں تو وہ ٹول فری نمبر پر رابطہ کرتے ہوئے اس دکاندار کے خلاف شکایت درج کراسکتے ہیں۔