ETV Bharat / state

Contaminated Drinking Water بیدر میں آلودہ پانی پینے سے متعدد افراد بیمار - ریاست کرناٹک ضلع بیدر

ضلع بیدر کے بریدآباد، بکا چوڑی سمیت دیگر علاقوں میں آلودہ پانی پینے کے سبب متعدد افراد بیمار پڑگئے جس میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ انتظامیہ نے مقامی باشندوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

بیدر میں آلودہ پانی پینے سے  متعدد افراد بیمار

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 3:12 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک ضلع بیدر کے بریدآباد، بکا چوڑی سمیت دیگر علاقوں میں آلودہ پانی پینے کے سبب متعدد افراد بیمار پڑگئے جس میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ انتظامیہ نے کہاکہ حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے لہذا مقامی باشندوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔بیمار لوگوں کو برمس ہسپتال اور پرائیویٹ واسو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بیدر جنوب حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلیندر نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے اس ضمن میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔ رکن اسمبلی نے مریضوں سے بھی بات چیت کی ۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دو یا تین دنوں سے بیدر جنوب حلقہ کے بریدآباد، بکا چوڑی، چٹگپہ تعلقہ کے بیلکیرا اور بیدر شہر کے بہت سے لوگ آلودہ پانی پینے کے بعد بیمار پڑ گئے ہیں اور انہیں الٹی کی شکایت ہوئی ہے جن کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Interview With Asad Uddin: کرناٹک جنتادل سیکولر پارٹی کے ترجمان اسد الدین سے خصوصی گفتگو

اس موقع پر بریمس ہاسپٹل کے ڈائرکٹر شیوکمار، ڈی ایچ او رتی کانت سوامی، ڈی ایس مہیش پاٹل، ڈاکٹر وجے کمار، ایمانوئل واسو ہسپتال کے ڈاکٹر پرمود پی، راؤ۔ ڈاکٹر سنتوش، ڈاکٹر۔ شرن اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.