ETV Bharat / state

Road Accident in Karnataka: بیلگاوی سڑک حادثہ میں نو ہلاک، بومئی نے معاوضے کا اعلان کیا - بومئی نے معاوضے کا اعلان کیا

کرناٹک کے ضلع بیلگاوی میں اتوار کے روز خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس نتیجے میں نو لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریب کے ہی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس حادثے پر غم اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی بسواراج بومئی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ Road Accident In Karnataka

بیلگاوی سڑک حادثہ میں نو ہلاک، بومئی نے معاوضے کا اعلان کیا

author img

By

Published : Jun 26, 2022, 8:47 PM IST

بیلگاوی: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کو بیلگاوی ضلع میں سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے اور ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے بھی دو لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بومئی نے کہاکہ 'مجھے اس واقعہ کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ میں نے ریاستی حکومت کی جانب سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دو لاکھ روپے کا معاوضہ بھی دیا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ حکومت حادثے میں زخمی ہونے والوں کے طبی اخراجات برداشت کرے گی۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ صبح کی اولین ساعتوں میں کنبرگی گاؤں کے نزدیک بلاری نالہ میں مال گاڑی کے گرنے سے نو مزدور ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ زخمیوں میں سے ایک مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اکتانگیریا کے گاؤں والوں کی مدد سے جائے واقع پر پہنچ کر گاڑی کے نیچے پھنسے لوگوں کو نکالا۔پولیس نے بتایا کہ سات مزدوروں کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Road Accident: کرناٹک کے دھارواڑ میں کروزر گاڑی کے درخت سے ٹکرانے سے نو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.