کرناٹک کے پرنسپل سکریٹری پی روی کمار نے ایک سرکیولر جاری کیا جس میں نائٹ کرفیو کو ہٹائے جانے کے ہدایات تھے۔
حکم نامے میں گھوڑوں کی دوڑ کے انعقاد کی بھی اجازت دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تقریبات کے دوران کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل کیا جانا چاہیے۔
منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریس کورس میں حاضرین کی گنجائش رکھیں اور جن لوگوں نے کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں انہیں ہی ریس کورس میں داخل ہونے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ارباز کا قتل فرقہ پرست سیاست کا نتیجہ، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا دعوی
ریاست کرناٹک میں کوویڈ کیسز کی تعداد میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔ حالانکہ ایک طویل عرصے سے عوام کی جانب سے حکومت سے یہ مطالبہ رہا کہ کوویڈ کیسز کی کمی دیکھتے ہوئے نائٹ کرفیو کو ہٹایا جائے کہ اس سے کئی چھوٹے کاروباری پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ تاہم اب نائٹ کرفیو ہٹادیا گیا ہے۔