ETV Bharat / state

پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے دفاتر پر این آئی اے کے چھاپے - NIA news

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں این آئی اے نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی سیاسی وِنگ اور ایس ڈی پی آئی کے دفاتر سمیت 43 مقامات پر چھاپے مارے۔

NIA
NIA
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 9:33 PM IST

بنگلور شہر میں پولیس اسٹیشنز پر پرتشدد حملوں اور فسادات کے سلسلے میں این آئی اے نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی سیاسی ونگ، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے دفاتر کی تلاشی لی۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ 'بنگلور میں 11 اگست کو ڈی جے ہالی اور کے جی ہالی پولیس اسٹیشنز پر پرتشدد حملوں کے سلسلے میں بنگلور میں 43 مقامات پر تلاشی لی گئی جس میں ایس ڈی پی آئی کے چار دفاتر بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مقدمات بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی سے متعلق ہیں جس میں پولیس اہلکاروں کو چوٹیں آئیں تھیں۔ پولیس اسٹیشنز کی عمارتوں اور سرکاری و نجی گاڑیوں سمیت سرکاری و نجی املاک کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فسادی مہلک ہتھیاروں سے لیس تھے۔

این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ فسادات نے آس پاس کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیلادیا تھا اور ان کا مقصد معاشرے میں دہشت پھیلانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جے ہالی پولیس اسٹیشن کیس میں اب تک 124 اور کے جی ہالی پولیس اسٹیشن معاملے میں 169 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ تلاشی کے دوران ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے دفاتر سے تلوار، چاقو، لوہے کی سلاخوں جیسے اسلحہ ضبط کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.